Al-Risala · August 2002 · page

Ripples of the society

الرسالہ، اگست ۲۰۰۲

شریک ہوئے۔ اس کا موضوع قرآن تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی ۔ تقریر میں یہ بتایا گیا کہ قرآن عام انسان کی کیا رہنمائی کرتا ہے۔ ۱۵ عظیم الدین ضیفی صاحب (گیا) لکھتے ہیں کہ ناسک سینٹرل جیل میں ایک ذریعہ سے ہندی کتابیں بھجوائی گئیں ۔ قیدیوں نے ان کتابوں کو پڑھا اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد اُنہیں مزید کتابیں بھجوائی جارہی ہیں۔ لٹریچر پہنچانے کا یہ کام مانوتا نرمان کیندر کے تحت انجام دیا جارہا ہے۔ جیل کے ان قیدیوں نے جب ان کتابوں کا مطالعہ کیا تو انہوں نے اپنے اندر کے انسان کو پہچان لیا اور اپنے اچھے تاثرات کو بذریعہ خط ہمیں روانہ کیا۔ اُن کو جو کتابیں بھیجی گئی تھیں اُن میں ’’انسان اپنے آپ کو پہچان‘‘ بھی شامل تھی۔

۱۶ دین وشریعت کے نام سے ایک جامع کتاب تیار ہو کر زیر طبع ہے۔ انشاء اللہ وہ جلد ہی چھپ کر آجائے گی۔ اس کتاب میں دین اور شریعت کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی مطالعہ کیا گیا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2002 All issues

Printed page