Al-Risala · November 2002 · page

الرسالہ ہندی

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۲

طریقہ اختیار کر کے اس کو خاموش ہونے پر مجبور کر دیا جائے۔

ہجر جمیل کی کوئی ایک لگی بندھی صورت نہیں۔ حالات کے اعتبار سے اس کی مختلف صورتیں ہو سکتی ہیں ۔ تاہم جو صورت بھی اختیار کی جائے وہ سوچے سمجھے منصوبہ کی بنیاد پر ہوگی، نہ کہ بلا سوچے سمجھے ردعمل کی حیثیت سے ۔ اس کا بنیادی مقصد اعراض کرنا ہوگا ، نہ کہ اُلجھ جانا۔ وہ ہمیشہ امن کے اصول پر ہوگی ، نہ کہ تشدد کے اصول پر۔ اس کے پیچھے کبھی بھی نفرت اور انتقام کا جذبہ نہیں ہوگا بلکہ صرف یہ جذبہ ہوگا کہ کسی نہ کسی طرح حسن تدبیر کے ذریعہ معاملہ کو ٹال دیا جائے تا کہ زندگی کی گاڑی معمول کے مطابق اپنے مطلوب رُخ پر چلنے لگے۔

ہجر جمیل کا نشانہ خارجی مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ آدمی کی خود اپنی ذات ہوتی ہے۔ ہجر جمیل کا نشانہ یہ نہیں ہوتا کہ خود مسئلہ کا خاتمہ کر دیا جائے۔ اُس کا نشانہ یہ ہوتا ہے کہ مسئلہ کو اپنے خلاف مسئلہ بننے سے روک دیا جائے۔

الرسالہ ہندی

الرسالہ ہندی اب جنوری ۲۰۰۲ سے ممبئی سے مستقل شائع ہورہا ہے۔ خریدار حضرات سے گزارش ہے کہ الرسالہ ہندی کا سالانہ زر تعاون بذریعہ M.O./DD/Cheque الرسالہ ہندی کے نام (غیر مقامی چیک کے لئے 50 روپئے مزید) مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ فرمائیں :

سالانہ :- 110/ روپئے Manager Al-Risala, E-4, Marian House, 29th, Road, T.P.S. III Opp. Waterfield Road, Bandra (W), Mumbai-400 050 Tel.: 834 1654/834 6079/821 8609 Fax: 823 6323 E-mail: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in

‹ Previous page Next page › Contents of November 2002 All issues

Printed page