Al-Risala · February 2002 · page 45

ایک قاری الرسالہ کا خط

الرسالہ، فروری ۲۰۰۲، صفحہ ۴۵

میرے نام پتہ کے ساتھ " ایک ضروری اعلان " کے عنوان کے تحت مندرجہ ذیل مضمون الرسالہ میں شائع کردیں۔

اسلام کی فطری دعوت اور اس کے ابدی پیغام کو جدید اسلوب میں سمجھنے کے لئے الرسالہ اپنی نوعیت کا واحد جریدہ ہے۔ ماہنامہ الرسالہ کا مطالعہ کیجئے۔ مونگیر (بہار) اور اس کے قریبی اضلاع کے حضرات جو مولانا وحید الدین خاں صاحب کی تصنیفات اور الرسالہ (یہ تینوں زبانوں ہندی، اردو، اور انگلش میں شائع ہوتا ہے) کے حصول کے خواہشمند ہیں، وہ حضرات مندرجہ ذیل پتہ پر مجھ سے رابطہ قائم کریں:

Shah Imran Hasan, S/O Shah Shabbir Hasan Mohalla:Dilawarpur, Ward No. 20 Kali Tazia Road, Post+Dist: Munger (Bihar) Pin-811201 مذکورہ جملے یا آپ ایک چھوٹا سا مضمون اسی عنوان کے تحت الرسالہ کے ایک صفحہ پر شائع کردیں تاکہ میں اس کے شائع ہونے کے بعد اس کی فوٹو کاپیاں کر کے لوگوں میں آسانی سے پھیلا سکوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ میرے اس خط کا جواب جلد از جلد دیں گے اور پچھلے تمام خط مجھے واپس کر دیں۔ میں نے آپ کے ساتھ بہت گستاخی کی ہے اس لئے بہت شرمندہ ہوں۔ مجھے اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔ میں آپ کے جواب کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ (شاہ عمران حسن، مونگیر، بہار)

‹ Previous page Next page › Contents of February 2002 All issues

Printed page