Al-Risala · June 2003 · page

Efforts to confirm a lasting peace through

الرسالہ، جون ۲۰۰۳

اُس کی وفات ہوئی ۔ اُس کی تعلیم یہ تھی کہ انسانیت کا سب سے اونچا آئیڈیل امن اور انسانی اتحاد ہے: He taught that the highest ideal of mankind اس میں کوئی شک نہیں کہ عملی اعتبار سے امن تمام مطلوب چیزوں میں سب سے بڑا مطلوب ہے۔ اس لیے کہ کسی بھی مثبت یا تعمیری کام کے لیے انسانی آبادی میں امن کا ماحول ہونا ضروری ہے۔ امن کے بغیر کسی بھی قسم کی کوئی ترقی نہیں ہوسکتی۔

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ امن کے قیام کے سلسلہ میں مذہب کی زیادہ اہمیت نہیں۔ اُن کے نزدیک تاریخ یہ بتاتی ہے کہ مذہب کے ذریعہ امن کبھی قائم نہ ہوسکا:

Efforts to confirm a lasting peace through

راقم الحروف کو اس نظریہ سے اتفاق نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ نظریہ ایک ناقص مطالعہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ حضرات جب قیام امن کے سوال پر غور کرتے ہیں تو وہ اسلام کو حذف کر کے صرف دوسرے مذاہب کے مطالعہ کی بنیاد پر رائے قائم کرتے ہیں۔ کیوں کہ غلط طور پر یہ بات مشہور ہو گئی ہے کہ اسلام تشدد کا مذہب ہے۔ حالانکہ امر واقعہ یہ ہے کہ اسلام پورے معنیٰ میں امن کا مذہب ہے۔ اسلام نے پہلی بار عملی طور پر امن کا نظام قائم کیا اور انسانیت کے لئے پر امن زندگی کے بند راستے کھول دیے۔ یہاں اسلام سے میری مراد اسلام کا دورِ اول ہے جو اسلام کو سمجھنے کے لیے گویا نما ئندہ حیثیت رکھتا ہے۔ اس دور میں اسلام کے زیر اثر دو بڑے واقعات ہوئے ۔ (۱) امن کے راستہ کی رکاوٹ کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دینا۔ (۲) نظریاتی اور عملی دونوں اعتبار سے امن کا ایک کامل ماڈل قائم کرنا۔ یہ صحیح ہے کہ اسلام کے دور اول میں کچھ لڑائیاں نظر آتی ہیں۔ مگر ان لڑائیوں کا مقصد عین وہی تھا جس کو اہل علم ان الفاظ میں بیان کرتے رہے ہیں۔ آخری جنگ تمام جنگوں کو ختم کرنے کے لیے: Last war to end all wars (13/851)

پیغمبرِ اسلام ۵۷۰ء میں مکہ میں پیدا ہوئے ۔ ۶۳۲ء میں مدینہ میں آپ کی وفات ہوئی۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2003 All issues

Printed page