Al-Risala · June 2003 · page

Be always insan-friendly

الرسالہ، جون ۲۰۰۳

تعلیم اردو ہوتا ہے وہ ملک میں اردو زبان کے فروغ کے سلسلہ میں سب سے بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اردو اخبارات کا کردار اس سلسلہ میں صرف ثانوی ہے۔ کیوں کہ اردو خواں طبقہ پیدا کرنے کا کام مدارس نے کیا ہے۔ اردو اخبارات تو صرف مدارس کی اس فصل کو کاٹ رہے ہیں۔

۱۵ ساؤتھ افریقہ کے ڈاکٹر محمد سادات نے ۲۶ مارچ ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو ایک مقالہ کے سلسلہ میں تھا جو وہ امریکی جرنل پیس اینڈ کانفلکٹ (Peace and Conflict) کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اس مقالہ کا عنوان یہ ہے: Violence, Peace and Peace Promotion in Contemporary Islamic Thought: Implications for Dialogue. جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام کااقدامی عمل دعوت ہے۔ موجودہ زمانہ میں کمیونیکیشن اور اظہار رائے کی آزادی نے دعوتی عمل کے زبردست امکانات کھول دئے ہیں۔ یہ نئے امکانات اتنے زیادہ ہیں کہ اب جنگ و قتال کی کوئی ضرورت نہیں۔ دوسری بات یہ کہ اسلام کا نشانہ حکومت کا قیام نہیں بلکہ افراد کے اندر فکری اور اخلاقی انقلاب لانا ہے۔ افراد کے بدلنے سے ادارے بدلتے ہیں۔ سوسائٹی میں تبدیلی آتی ہے اور آخر کار ریاستی نظام میں انقلاب آتا ہے۔ حکومت کو نشانہ بنا کر سیاسی تحریک چلانا غیر فطری ہے اور گاڑی کو گھوڑے کے آگے باندھنے کے ہم معنی ہے۔

۱۶ میرٹھ شہر میں الرسالہ کے قارئین کا حلقہ عرصہ سے دعوتی کام کر رہا ہے۔ وہاں پابندی کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع ہوتا ہے اور الرسالہ اور کتابوں کی تقسیم جاری ہے۔ الرسالہ مشن کے سلسلہ میں معلومات حاصل کرنا ہو یا الرسالہ یا کوئی کتاب برائے مطالعہ درکار ہو تو ذیل کے پتہ پر رابطہ قائم کریں: Muhammad Sajid Khan Highway Tailors, 143 Valley Bazar Meerut-250002, Tel. 912-2533268

‹ Previous page Next page › Contents of June 2003 All issues

Printed page