سوئٹزر لینڈ کا سفر
الرسالہ، اگست ۲۰۰۳، صفحہ ۲
سوئٹزر لینڈ کا سفر
یورپ کا ایک عالمی ادارہ ہے جس کا نام پیس انٹرنیشنل (Peace International) ہے۔ اُس کے تحت ایک اور ذیلی ادارہ قائم ہے جس کا نام نیوکلیئر ڈس آرمامنٹ فورم (Nuclear Disarmament forum) ہے۔ اس ادارہ کا صدر دفتر سوئٹزر لینڈ میں ہے۔ اِس کی طرف سے مئی ۲۰۰۲ میں ہمارے دفتر کو انفارمیشن (Information) کے نام سے ایک اطلاعاتی کاغذ ملا۔ اس میں دوسری متعلق معلومات کے ساتھ یہ اطلاع درج تھی: An International Conference in London took place in September 2001 where an outstanding Indian Peace-maker and leader of the Moslem community of India—Professor Maulana Wahiduddin Khan--put forword a proposal to establish a world wide movement for nuclear disarmament, encouraging Russia to make the first step. Nuclear Disarmament forum A G, accepted this proposal after Russia completed the first operation in history of utilization of the weapons-grade plutonium, a call which is set forth in both "The Bell of Zug" and in the decisions of the London conference. پیس انٹرنیشنل (Nuclear Disarmament Forum) کی مذکورہ تحریر بتاتی ہے کہ ایٹم بم کے ذخیرے کو ختم کرنے کے سلسلہ میں راقم الحروف نے یک طرفہ اخلاقیات (unilateral ethics) کو اختیار کرنے کی تجویز پیش کی اور اس کے حق میں مضبوط دلائل دیے۔ حکومت روس نے اس تجویز کو مان کر یک طرفہ طور پر اُس پر عمل کرنا شروع کردیا۔ اکتوبر ۲۰۰۲ تک ۲۰۰۷ نیوکلیئر وار ہیڈ ختم کیے جا چکے تھے۔
راقم الحروف نے یہی تجویز پاکستان کے سامنے پیش کی۔ مطبوعہ تحریروں کے علاوہ اس سلسلہ میں میں نے ایک خط مورخہ ۹ جولائی ۲۰۰۱ پاکستان کے صدر پرویز مشرف کو روانہ کیا۔ مگر اہل پاکستان کو میری تجویز سمجھ میں نہ آسکی۔ وہ یک طرفہ اخلاقیات کے اصول کے تحت میری تجویز کو تو
‹ Previous page Next page › Contents of August 2003 All issues