Al-Risala · August 2003 · page 3

سوئٹزر لینڈ کا سفر

الرسالہ، اگست ۲۰۰۳، صفحہ ۳

قبول نہ کر سکے، مگر یک طرفہ تباہی کے اصول کو اختیار کرتے ہوئے وہ ہندوستان کے خلاف اپنی بے فائدہ نزاع کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے بعد پیس انٹرنیشنل (Switzerland) کی طرف سے ہمیں ایک خط ملا جس پر ۱۸ جون ۲۰۰۲ کی تاریخ تھی۔ اس خط کے نیچے حسب ذیل پانچ افراد کے دستخط تھے : اناٹلی کارپود (Anatoly Karpov) پریزیڈنٹ آف دی بورڈ آندرے بیکوف (Andrey Bykov) وائس پریزیڈنٹ آف دی بورڈ البن براڈ بک (Alban Brodbeck) ممبر آف دی بورڈ ڈاکٹر آٹوسی میر۔ بوس چینستین (Dr. Otto C. Meier-Boeschenstein) ممبر آف دی بورڈ ہنس روڈالف وائلڈ(Hans-Rudolf Wild)۔

اس خط میں دوسری ضروری باتوں کے ساتھ یہ اطلاع درج تھی کہ پیس انٹرنیشنل اور نیوکلیئر ڈس آرمامنٹ فورم نے متفقہ طور پر مجھے انٹرنیشنل پیس ایوارڈ کے لیے چنا ہے۔ اس ایوارڈ کی تقریب ۱۲ اکتوبر ۲۰۰۲ کو سوئٹزرلینڈ کے تاریخی شہر زگ (Zug) میں منعقد ہوگی۔ اس خط کے الفاظ یہ تھے : Most hounoured Maulana Wahiduddin Khan, We have the honour to inform you that you have been nominated for the Award of the world wide movement for nuclear disarmament “Demiurgus Peace International” for the year 2002. The decision was adopted by the Board of Directors of Nuclear Disarmament Forum AG on a recommendation of “Demiurgus Peace International Council”. The Award is presented to individuals as well as to public organisations for outstanding achievements in the field of strengthening peace among nations. We are deeply convinced that your unique personal contribution towards the cause of peace for many years fully justifies our choice. اس دعوت نامہ کے مطابق، سوئٹزرلینڈ کا سفر ہوا۔ اس سفر میں بہت سے تجربات اور مشاہدات

‹ Previous page Next page › Contents of August 2003 All issues

Printed page