Al-Risala · February 2003 · page

It is now closed down because of labour problem.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۳

کہ یہ گرو جی کی فرمائش پر نہیں ہے بلکہ ان کے عقیدت مند لوگ خود اپنے جذبہ کے تحت اس کو پیش کر رہے ہیں۔

میں نے پایا کہ اکثر مذاہب میں جو رسوم ہوتی ہیں ان کے بارے میں سوال کیا جائے تو وہ فوراً معذرت خواہانہ انداز اختیار کر لیتے ہیں۔ اسلام کے سوا ہر مذہب میں اس قسم کی چیزیں ہیں جو غیر عقلی ہیں اور سائنٹفک دور میں ان کی معنویت لوگوں کے لیے ناقابل فہم ہو گئی ہے۔ میں صرف عقیدہ کی بنا پر نہیں بلکہ ذاتی علم کی بنا پر کہتا ہوں کہ یہ صرف اسلام ہے جو سائنٹفک دور کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ میں نے یہ بات مذکورہ ہندو سے کہی تو وہ خاموش رہے۔

جلسہ گاہ میں اسٹیج پر لوبان وغیرہ جلایا گیا۔ اس سے پورے ہال میں ایک خاص قسم کا دھواں پھیل گیا۔ میں نے اپنے پاس بیٹھے ہوئے ہندو سے پوچھا کہ اس دھوئیں کا مقصد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو پاک کرنے کے لیے (to purify the atmosphere)۔ میں نے کہا کہ سائنٹفک دور کا انسان اس کو ایک قسم کا air pollution کہے گا۔ انہوں نے جواب دیا کہ وہ مادی لوگ ہیں۔ وہ روحانی باتوں کونہیں سمجھتے۔ اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ مذہب نا قابل فہم ہے اور علم قابل فہم۔ میرے قریب دو تعلیم یافتہ ہندو آپس میں بات کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک کوئلون کا تھا۔ گفتگو کے دوران ایک پیپرمل کا ذکر ہوا۔ دوسرے نے کہا کہ کوئلون کی پیپر مل جو کہ برلا گروپ کی ہے، لیبر پرابلم کی وجہ سے بند ہوگئی:

It is now closed down because of labour problem.

یہ صورت حال سارے ملک میں ہے۔ پچھلے ۴۰ سال سے پورے ملک میں یہ مسئلہ ہے۔ لوگ اقتصادی عمل کی معکوس ترقی کا ذکر کرتے ہیں۔ مگر کوئی یہ نہیں بتاتا کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ اس کی وجہ غیر فطری لیبر قوانین میں ہے۔ ان قوانین نے لوگوں کو آخری حد تک حقوق شناس (right-conscious) بنا دیا ہے۔

نہرو اور ان کے ساتھیوں نے آزادی کے بعد ہندوستان میں سوشلسٹ اکانومی کے اصول کو

‹ Previous page Next page › Contents of February 2003 All issues

Printed page