Al-Risala · March 2003 · page

A cup a day keeps the dentist's drill away.

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۳

اس مقولہ پر ڈھالتے ہوئے مضمون نگار نے چائے کے بارہ میں یہ جملہ لکھا تھا کہ ہر دن چائے کی ایک پیالی لواور دانت کے ڈاکٹر کو دور بھگاؤ:

A cup a day keeps the dentist's drill away.

مجھے یاد آیا کہ پروفیسر کلیم اللہ خان کشمیری کچھ دنوں کے لیے امریکہ گئے۔ وہاں اُنہوں نے قرآن کا روزانہ درس شروع کیا۔ اس درس میں اُنہوں نے لوگوں کو یہ سلوگن دیا کہ قرآن کی ایک آیت روزانہ پڑھو اور شیطان کو دور بھگاؤ:

One verse a day keeps the Satan away.

۷ دسمبر ۲۰۰۲ کے ٹائمس آف انڈیا کے صفحہ ۱۴ پر ایک رپورٹ دیکھی۔ یہ رپورٹ ایک انٹرنیشنل سیمینار کے بارہ میں تھی جو پچھلے دن (۶دسمبر) کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہوا تھا۔ اس کا افتتاح صدر جمہوریہ ڈاکٹر عبد الکلام نے کیا تھا۔ مجھے بھی تاکید کے ساتھ اس سیمینار میں بلایا گیا تھا۔ اُس کے مطبوعہ پروگرام میں میرا نام بھی دوسرے اسپیکروں کے ساتھ شامل کر دیا گیا تھا۔ مگر بعض وجوہ سے میں اُس میں شریک نہ ہوسکا۔ اس سیمینار کا اہتمام پوناکے ایک ادارہ ورلڈ فاؤنڈیشن آن ریورینس فار آل لائف (World Foundation on Reverence for All Life) کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس فاؤنڈیشن کے پریزیڈنٹ مسٹر باہری بی۔ بی۔ آر ملہوترا (Bahri B. R. Malhotra) ہیں ۔ دعوت نامہ مورخہ ۴ دسمبر ۲۰۰۲ کے علاوہ اُن کے کئی ٹیلیفون بھی آئے۔ مگر میں خواہش کے باوجود اُس میں شرکت نہ کرسکا (6111485-20-91-.:Tel)۔

اس انٹرنیشنل سیمینار کی جو مختصر رپورٹ ٹائمس آف انڈیا (۷ دسمبر) میں یونیورسل ہارمنی کے عنوان سے چھپی ہے اُس کو یہاں صفحہ کے نیچے نقل کیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وسیع پیمانہ پر انٹرنیشنل سیمینار کا اہتمام کرنے کے باوجود، مقررین پیس اور ہارمنی کا کوئی قابل عمل فارمولا پیش نہ کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق ، صدر جمہوریہ نے اپنے خطبہ میں کہا کہ مذہب کو روحانیت کا درجہ دینا چاہئے ، اسی سے عالمی اتحاد پیدا ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس موضوع پر یہ کوئی واضح بات نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2003 All issues

Printed page