Al-Risala · August 2004 · page 45

Religions in the Indic Civilisation

الرسالہ، اگست ۲۰۰۴، صفحہ ۴۵

تعلیم کی روشنی میں دیا۔

۲۴۔ ۲۲ جنوری ۲۰۰۴ کو ہندی روز نامہ دینک بھاسکر (نئی دہلی) کے نمائندہ مسز بھجیندر کمار چودھری نے ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق عیدالاضحیٰ اور حج سے تھا۔ مختلف پہلوؤں سے اس پہلو کی وضاحت کی گئی۔ ایک بات یہ کہی گئی کہ عیدالاضحیٰ اور حج دونوں کا مشترکہ پیغام یہ ہے کہ اپنے جذبات، اپنے اینکار کو قربان کر کے لوگوں کے درمیان جینا سیکھو۔ لوگوں کے ساتھ شانتی سے رہو۔ پیغمبر والی زندگی کو اختیار کرو۔ ۲۵۔ ہمالیہ پریوار کی طرف سے ۲۲ فروری ۲۰۰۴ کو کانشتی نیوشن کلب، نئی دہلی میں ایک سیمینار ہوا۔ اس کا موضوع تھا: ہمالیہ کے علاقہ میں امن کس طرح قائم کیا جائے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور اسلام کی روشنی میں موضوع پر اظہار خیال کیا۔ مقررین میں دوسرے مقررین کے علاوہ مسٹر بلراج مدھوک بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام محبت کی تعلیم دیتا ہے۔ نفرت کی تعلیم نہیں۔

۲۶۔ ۲۶ فروری ۲۰۰۴ کو ٹائمس آف انڈیا کی نمائندہ مسز سکینہ یوسف خان نے صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ٹیلیفون پر ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو آنے والے الیکشن کے حوالہ سے مسلم پالیٹکس کے بارے میں تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مسلم عوام سادہ اور انوسینٹ ہیں۔ مسلم معاملات کو بگاڑنے والے مسلم عوام نہیں بلکہ مسلمانوں کے نااہل لیڈر ہیں۔ تاہم اب مسلم عوام انہیں چھوڑتے جا رہے ہیں۔ مسلم عوام میں اب قدیم طرز کی منفی سیاسی سوچ ختم ہورہی ہے، اب اُن کے اندر مثبت سیاسی سوچ اُبھر رہی ہے۔ اور یہ ایک صحت مند علامت ہے۔ ۲۷۔ امریکہ سے خواجہ کلیم الدین صاحب کا ایک ای میل ملا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں: Recently I was browsing through the internet under the name of Maulana Sahab. To my surprise I found Maulana’s reference over 400 to 700 times under various search engines. I collected various articles and interviews by Maulana Sahab. (January 28, 2004)

۲۸۔ ایک نئی کتاب تیار ہوئی ہے جو جلد ہی شائع ہوگی۔ تقریباً دوسو صفحہ کی اس کتاب کا نام حکمت اسلام ہے۔ اس میں قرآن اور حدیث کے حوالہ سے اسلام کی حکمتیں بیان کی گئی ہیں۔

۲۹۔ اسلامی مرکز کے تحت کچھ نئی کتابیں چھپی ہیں۔ ایک انگریزی کتاب کا نام ہے: ان سرچ آف گاڈ۔ اور ایک اردو کتاب کا نام ہے: مطالعہ حدیث۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2004 All issues

Printed page