Al-Risala · October 2004 · page

سر داد گر نداد دست در دست یزید

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۴

انہوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ اسلام میں رہبانیت کا تصور نہیں ہے۔ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ مادی دنیا میں رہتے ہوئے روحانیت کو حاصل کیا جائے۔ اسلام میں روحانیت کا ذریعہ تو سم ہے۔ یعنی مادی چیزوں سے روحانیت اور رہبانیت کا سبق لینا ۔ مادی تجربہ کو روحانی تجربہ میں کنورٹ کرنا۔ تو سم کی اس صلاحیت کے لیے آدمی کو اپنے آپ کو تیار کرنا پڑتا ہے۔ ۳۱۔ مرکزی سیاسی لیڈر پرمود مہاجن کی رہائش گاہ (نئی دہلی) پر ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں زیادہ تر مسلم دانشور شریک ہوئے۔ اس کو مسٹر سدھیندر کلکرنی کی طرف سے آرگنائز کیا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اس کا موضوع الیکشن اور مسلمان تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستانی مسلمان عام طور پر الیکشن کے موقع پر پرگنیٹیو ووٹنگ کرتے رہے ہیں۔ وہ انڈیا کی سیاسی پارٹیوں کو پرو مسلم اور اینٹی مسلم میں بانٹتے ہیں۔ منفی سیاست مسلمانوں کے لیے تباہ کن ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس پر نظرثانی کریں اور مثبت سیاست کا طریقہ اختیار کریں۔ ۳۲۔ ۲۷ جون ۲۰۰۲ سے ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ہر دوسرے اتوار (alternate Sunday) کو صدر اسلامی مرکز دہلی سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہیں جو امریکہ ( فلا ڈلفیا کے ایک اجتماع میں سنا جاتا ہے۔ یہ پروگرام تقریبا دو گھنٹہ کا ہوتا ہے۔ ایک امریکی سامع کا خط یہاں نقل کیا جاتا ہے۔ Respected Maulanan Sahab, Assalaamu alaykum Our Spiritual Class every other Sunday with you over telephone is very spiritually elevating for us. We are all grateful to Allah (SWT) for making this happen so easily. We are exploring further how we can make this program accessible to many people all over the world. Make Du'a, it is surely poosible with Allah's help. I think it is helpful to put this news in Al-Risala Urdu, and ask US subscribers to contact me at 215-240-4298. ۳۳۔ ستمبر ۲۰۰۳ کے پہلے ہفتہ میں صدر اسلامی مرکز نے مہاراشٹر کا سفر کیا۔ وہاں ناند یڑا اور پر بھنی میں چند روز قیام کیا اور وہاں کے مسلمانوں سے بڑے پیمانہ پر ملاقاتیں کیں اور ان سے خطاب کیا۔ اس سفر کی روداد انشاء اللہ الرسالہ میں سفرنامہ کے تحت شائع کردی جائے گی۔ ۳۴۔ ای ٹی وی (نئی دہلی) کی ایک ٹیم نے ۹ ستمبر ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق اسلام میں فیملی پلاننگ سے تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے بتایا کہ یہ کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ملک کی قومی

‹ Previous page Next page › Contents of October 2004 All issues

Printed page