Al-Risala · December 2004 · page 84

ثمنی پبلیکیشنز، چلکل گوڑہ، سکندر آباد، ۵۰۰۳۶۱

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۴، صفحہ ۸۴

ہے۔ ایڈجسٹمنٹ شدہ زندگی کی کامیابی کی یقینی ضمانت ہے۔ اصل یہ ہے کہ خالق نے ہر مرد اور عورت کو مسٹر ڈفرنٹ اور مزڈفرنٹ کے روپ میں پیدا کیا ہے۔ ڈفرنس خود فطرت کا لازمی حصہ ہے اور جب دو ڈفرنٹ پرسن باہم ملیں تو کامیاب زندگی کی ضمانت صرف یہ ہوسکتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ کر کے زندگی گزاریں۔ اس معاملہ میں فریقین کے لیے ایڈجسٹمنٹ کے سوا کوئی اور آپشن نہیں۔

یہ ڈفرنس ایک عظیم نعمت ہے۔ اس ڈفرنس کی وجہ سے یہ ممکن ہوتا ہے کہ دو شخصوں کے درمیان تبادلہ خیال ہو اور تبادلہ خیال کے ذریعہ ذہنی ارتقاء کا عمل جاری رہے۔ میرے تصور میں بہترین بیوی اور بہترین شوہر وہ ہے جو ایک دوسرے کے لیے انٹیلیکچول پارٹنر بن سکے۔ اگر فریقین میں مثبت مزاج ہو تو ڈفرنس سے انٹیلیکچول ایکسچینج پیدا ہوگا اور انٹیلیکچول ایکسچینج سے انٹیلیکچول ڈیولپمنٹ کا عمل جاری رہے گا۔ عزیزه شاداں کو ان کی زندگی کا یہ نیا دور مبارک ہو۔

یکم جولائی ۲۰۰۳ دعاگو وحیدالدین

‹ Previous page Next page › Contents of December 2004 All issues

Printed page