Al-Risala · June 2004 · page

۸۔ سب سے بہتر خزانہ

الرسالہ، جون ۲۰۰۴

دوسرے کے لیے ایک گاڑی کے دوپہیے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

ایسی حالت میں انسانیت کا تقاضا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے سچے رفیق ثابت ہوں ۔ وہ ایک دوسرے کو خوش رکھنے کا اہتمام کریں ۔ وہ ایک دوسرے کی رعایت کرنے والے ہوں ۔ وہ غیر موجودگی میں بھی ایک دوسرے کے خیر خواہ بنے رہیں ۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے وہ کریں جو رفیقِ حیات کی حیثیت سے اُصولی طور پر اُنہیں ایک دوسرے کے لیے کرنا چاہیے ۔ ۷۔ عورت سرمایۂ حیات عبد اللہ بن عمر و کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا کی ہر چیز سامان ہے ۔ اور دنیا کا سب سے اچھا سامان نیک عورت ہے (عن عبد اللہ بن عمرو قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : الدنيا كلها متاع، وخير متاع الدنيا المرأة الصالحة) صحیح مسلم ، بحوالہ مشکوٰة المصابیح ، جلد ۲ ، صفحہ ۷ ۹۲ (رقم الحدیث ۳۰۸۳) عورت اور مرد دونوں ایک دوسرے کے لیے زندہ متاع یا زندہ سرمایۂ حیات کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دنیا میں زندگی گزارنے کے لیے عورت اور مرد دونوں کو بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ شوہر اور بیوی کی صورت میں دونوں کو جو سرمایہ ملتا ہے وہ دوسری تمام چیزوں سے زیادہ قیمتی ہے۔

یہ حقیقت اگر دونوں کے دل میں بیٹھ جائے تو عورت اور مرد دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرنے والے بن جائیں گے ۔ دونوں یہ محسوس کرنے لگیں گے کہ وہ ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کا تحمل نہیں کر سکتے۔ دونوں کا یہ خیال ہو جائے گا کہ انہوں نے اگر ایک دوسرے کی قدر نہ کی تو خود ان کی اپنی زندگی ہی بے معنی ہو کر رہ جائے گی ۔ دونوں ایک دوسرے کو اس طرح اپنی ضرورت سمجھیں گے جس کی تلافی کسی اور صورت میں ممکن نہیں ۔

۸۔ سب سے بہتر خزانہ

عبد اللہ بن عباس کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تم کو نہ بتاؤں کہ

‹ Previous page Next page › Contents of June 2004 All issues

Printed page