Al-Risala · February 2004 · page 23

دارالحرب کی اصطلاح

الرسالہ، فروری ۲۰۰۴، صفحہ ۲۳

لگے ۔ حالانکہ ان حکومتوں کی حیثیت صرف کچھ مسلم خاندانوں کی حکومت (dynasty) کی تھی۔ اُن کو اُصولی اعتبار سے اسلام کی حکومت بتانا درست نہ تھا۔ اس فرق کو ملحوظ نہ رکھنے کی بنا پر ایسا ہوا کہ جو واقعات ایک مخصوص مسلم خاندان کی حکمرانی سے تعلق رکھتا تھا وہ اسلام کے نام کے ساتھ جڑ گیا۔ اس فرق کو ملحوظ نہ رکھنے کی بنا پر یہ شدید غلطی ہوئی کہ مسلمان ان حکمرانوں کے دور حکومت کو اپنے لیے اسلامی فخر کے طورپر وہ لینے لگے۔ وہ اُس کوغلبۂ اسلام کی علامت سمجھنے لگے۔ دوسری طرف ہندوؤں میں وہ نظریہ پیدا ہوا جس کو تاریخی غلطیوں (historical wrongs) کی اصلاح کہا جاتا ہے۔ اس کا نتیجہ واضح طور پر باہمی تلخی کی صورت میں نکلا۔ مسلمانوں نے جب اس کو اپنا فخر بنایا تو شعوری یا غیر شعوری طور پر اُن کی مذہبی تاریخ کا ایک مقدس حصہ بن گیا اور دوسری طرف ہندوؤں نے اُس کو تاریخی غلطی سمجھ کر اُس کی اصلاح کی کوشش شروع کر دی۔

میرے نزدیک اس معاملہ میں دونوں فریق غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ مسلمان کی غلطی یہ ہے کہ وہ اس تاریخ کو مذہبی حیثیت دینے کی بنا پر اُس پر نظرثانی کے لیے تیار نہیں ہوتے۔ اور دوسری طرف ہندوؤں کی غلطی یہ ہے کہ وہ گذری ہوئی تاریخ کو بھولنے پر تیار نہیں۔ وہ ماضی کی غلطیوں کی تصحیح پر اصرار کر رہے ہیں، خواہ اُس کے نتیجہ میں حال کے امکانات برباد ہو کر رہ جائیں۔ میرے نزدیک اس معاملہ میں دونوں فریقوں کو حقیقت پسند بننا چاہئے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ پچھلے مسلم بادشاہوں کو اسلامی حاكم کا درجہ نہ دیں بلکہ اُن کی حکومت کو صرف ایک خاندان کی حکومت (dynasty) قرار دیں۔ وہ ان مسلم بادشاہوں کی غیر اسلامی اور غير اخلاقی کارروائیوں کا انکار (disown) کریں، وہ کھلے طور پر اُن کی مذمت کریں، خواہ وہ محمود غزنوی ہو یا اورنگ زیب یا کوئی اور۔ دوسری طرف ہندوؤں کو چاہئے کہ وہ مضئی ماضی (gone is gone) کے اصول پر ماضی کو بھلا دیں۔ وہ اس معاملہ میں جذباتی طریقہ کو چھوڑ کر حقیقت پسندانہ انداز اختیار کریں۔ ہندوؤں کو جاننا چاہئے کہ تاریخی غلطیاں ہمیشہ ہوئی ہیں مگر کوئی بھی تاریخی غلطیوں کی تصحیح نہ کر سکا۔ تاریخی غلطیوں کی تصحیح کا نظریہ بلا شبہ غیر دانش مندانہ ہے۔ یہ ماضی کی تصحیح کے نام پر حال کی تخریب ہے۔ یہ فطرت کے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2004 All issues

Printed page