Al-Risala · February 2004 · page 25

دارالحرب کی اصطلاح

الرسالہ، فروری ۲۰۰۴، صفحہ ۲۵

حال کے مواقع کو بھر پور طور پر استعمال کیا جا سکے اور ملک کا ایک نیا شاندار مستقبل پیدا کیا جا سکے ۔ قومی زندگی میں امن اور اتحاد کا اصول صرف ٹالریشن (toleration) کی بنیاد پر ممکن ہے۔ یہ فطرت کا اصول ہے کہ مختلف افراد اور مختلف گروہوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوں ۔ فرق اور اختلاف زندگی کا لازمی حصہ ہیں ۔ اس لئے فرقہ وارانہ زندگی میں اعتدال کا ماحول فرق اور اختلاف کو مٹا کر قائم نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مقصد جب بھی حاصل ہوگا تحمل اور ٹالرنس کی بنیاد پر حاصل ہوگا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اختلاف کو مٹانے کی کوشش کسی انسانی گروہ کے خلاف نہیں ہے بلکہ وہ فطرت کے عالم گیر قانون کے خلاف ہے۔ کوئی بھی شخص یا گروہ اتنا طاقت ور نہیں کہ وہ فطرت سے لڑکر جیت سکے ۔ اس لیے حقیقت پسندی کا تقاضا یہ ہے کہ اس معاملہ میں برداشت کے اصول کو اپنایا جائے نہ کہ ٹکراؤ کے اصول کو۔ اختلاف کو گوارا کرو تا کہ اتحاد قائم ہو۔ کیوں کہ اختلاف کو مٹا کر اتحاد قائم کرنے کا منصوبہ بہ تو سرے سے ممکن ہی نہیں۔

احادیث کی مختصر مگر جامع تشریحات پر مشتمل زیر نظر مجموعہ احادیث میں احادیث کے تذ کیری اور اخلاقی پہلو پر بحث کی گئی ہے۔

نیز احادیث کے اندر جو حکیمانہ پہلو ہیں ان کو بھی واضح کیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب میں نحوی مسائل، اسنادی بحث ، حدیثوں میں تعارض کا مسئلہ نیز مختلف فقہی مسالک کو بحث میں نہیں لایا گیا ہے۔ یہ مجموعہ تقریباً ۳۲۰ صفحات پر مشتمل ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 2004 All issues

Printed page