Malaysia's Anwar is a free man after six years.
الرسالہ، مارچ ۲۰۰۵، صفحہ ۴۷
میگزین جہازوں میں ان فلائٹ ریڈنگ کے لیے ہوتے ہیں وہ کھلے بازار میں دستیاب نہیں۔ مذکورہ میگزین میں بتایا گیا تھا کہ چراغ دہلی کے علاقہ میں ایک غیر حکومتی تنظیم (NGO) قائم کی گئی ہے۔ اس کے بانی وجے جھا اور نند تا بخشی ہیں۔ اس تنظیم کا نام یہ ہے: Bisnouli Sarvodaya Gramodyog Sewa Sanstha یہ تنظیم غریب طبقہ کے لیے ہے۔ وہ تین سال پہلے قائم کی گئی ہے۔ اس کا مانٹو اپنی مدد آپ ہے اور باعزت زندگی حاصل کرنا اُن کا نشانہ ہے:
Self help is their motto, and a life of dignity their goal. (p. 86) اس تنظیم میں اب تک تین سو سے زیادہ خواتین شامل ہو چکی ہیں۔ اُن میں ایک مسلم خاتون نظر آئیں ۔ اُن کا نام رخسانہ (۲۰ سال) بتایا گیا تھا۔ یہ خواتین مختلف قسم کے کاموں کی تربیت حاصل کر رہی ہیں ۔ مثلاً ٹیلرنگ، کمپیوٹر، انگریزی بولنا، وغیرہ۔ اس طرح کے کام موجودہ حالات میں بے حد اہم ہیں اور ان کی سخت ضرورت ہے۔ میرے نزدیک عطیات دینا یا مدد پہنچانا زیادہ مفید چیزیں نہیں۔ اصل ضرورت یہ ہے کہ لوگوں کی اس طرح تعلیم و تربیت کی جائے کہ وہ اپنی روزی خود کمانے کے قابل ہو جائیں۔ ۱۰ ستمبر ۲۰۰۳ء کی شام کو دہلی واپسی ہوئی۔
یہ کتاب سیرت رسول کا ایک سادہ اور واقعاتی مطالعہ ہے۔ اس کتاب میں پیغمبر اسلام کی زندگی کو تاریخ وار انداز میں کسی تشریح یا تعبیر کے بغیر بیان کیا گیا ہے۔ یہ پیغمبر اسلام ﷺ کی پوری زندگی کی ایک تاریخی تصویر ہے۔ یہ معلوماتی اُسلوب میں سیرت رسول کا ایک جامع تعارف ہے۔ پوری کتاب اسی بیانیہ اسلوب میں لکھی گئی ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 2005 All issues