Al-Risala · May 2005 · page 44

Basic Human Values in Islam

الرسالہ، مئی ۲۰۰۵، صفحہ ۴۴

٦۔ سائی بابا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں ۱۸ جنوری ۲۰۰۵ کو ایک پروگرام ہوا۔ اس کے تحت نوودے ودیالیہ اسکولوں کے پرنسپل اکٹھا ہوئے ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے وہاں خطاب کیا۔ ان کے خطاب کا عنوان یہ تھا:

Basic Human Values in Islam

انہوں نے اس موقع پر آدھ گھنٹہ تقریر کی اور اس کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں بتایا گیا کہ اسلام میں بنیادی انسانی اقدار کی تعلیمات کیا ہیں ۔ شرکاء کے درمیان اسلامی مرکز کی دعوت بک لٹ تقسیم کی گئیں۔ ؀۔ مسٹر عبداللہ نعیم امرا مالددیپ کے رہنے والے ہیں۔ وہ آفاتھس (Aafathis) ڈیلی نیوز کے مینیجنگ ایڈیٹر ہیں۔ انہوں نے ۱۸ جنوری ۲۰۰۵ کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ گفتگو کا موضوع یہ تھا کہ اسلامی مرکز کے لٹریچر کو کس طرح مالدیپ کی زبان میں منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ عرصہ سے وہ الرسالہ اور الرسالہ مطبوعات کے مضامین مالدیپ ہی زبان میں شائع کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ اسلامی مرکز کی کچھ کتابوں کا مالدیپ زبان میں ترجمہ چھپوانے کا انتظام کر رہے ہیں۔

۸۔ فرنچ نیوز ایجنسی (AFP) نئی دہلی، کی نمائندہ پینی میکرا (Peni Macrae) نے ۱۸ جنوری ۲۰۰۵ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو گودھرا کے حادثہ کے بارے میں تھا۔ ایک سوال یہ تھا کہ بنرجی کمیشن کی رپورٹ سے گودھرا حادثہ کے بارے میں جو لوگ ماخوذ ہیں کیا ان کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ اس کے جواب میں کہا گیا کہ انڈیا میں عدالتی فیصلے زیادہ ٹیکنیکل گراؤنڈ پر ہوتے ہیں اور ٹیکنیکل گراؤنڈ میں اتنی گنجائش ہوتی ہے کہ کوئی بھی فیصلہ خلاف توقع نہیں۔ اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کمیشن کی رپورٹ کا کتنا اثر عدالتی فیصلہ پر پڑے گا۔ ۹۔ سمیا دو یا وہار (Somaiya Vidyavihar) کی طرف سے بمبئی میں ۲۰، ۲۱، ۲۲ جنوری ۲۰۰۵ کو ایک کانفرنس ہوئی۔ اس کانفرنس کا موضوع یہ تھا:

Religions as Instruments of Social Transformation اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلام کی روشنی میں موضوع پر اظہار خیال کیا۔ اس سفر کے موقع پر بہت سے ہندوؤں اور مسلمانوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور ملک وملت کے مسائل پر ان سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

۱۰۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور ٹمپل آف انڈر اسٹینڈنگ کے تعاون سے نہرو یونیورسٹی میں ۲۲ جنوری ۲۰۰۵ کو ایک سیمینار ہوا۔ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے۔ اس کا عنوان تھا : Interfaith Harmony and Social Cohesion اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مذکورہ موضوع پر ایک تقریر کی ۔ ان کی تقریر کا

‹ Previous page Next page › Contents of May 2005 All issues

Printed page