Transfer of seat from God to Man
الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۵
آدمی اس معاملہ میں سنجیدہ ہو اور خدا کے معاملہ میں درست عقیدہ کو جاننا چاہے اس کے لئے اب اسلام کے سوا کوئی دوسرا انتخاب (choice) موجود نہیں ۔
قرآن واحد محفوظ کتاب ہے۔ قرآن کے مطابق ، خدا ایک ہے۔ وہی انسان اور کائنات کا خالق اور مالک ہے۔ وہ پورے عالم کا قیّوم (Sustainer) ہے۔ خدا ایک زندہ ہستی ہے۔ وہ دیکھنے اور سننے والا ہے۔ ہر لمحہ اور ہر جگہ انسان کے لئے ممکن ہے کہ وہ خدا سے براہ راست کنٹیکٹ کر سکے۔ خدا اپنی بے پناہ طاقتوں کے ساتھ انسان کی ہر کمی کی تلافی کرنے والا ہے۔ خدا قبل از موت دَور (pre-death period) اور بعد از موت دور (post-death period) دونوں مرحلہ میں انسان کا مددگار ہے۔ خدا انسان کے لیے پیس اورسکون کا اتھاہ خزانہ ہے۔ خدا ہر معاملہ میں انسان کو اپنے پیغمبروں کے ذریعہ ہدایت فراہم کرتا ہے۔
خدا کی صفت یہ ہے کہ وہ انسان کا خالق (Creator) اور اس کا قیّوم (Sustainer) ہے۔ اس بنا پر ایسا ہے کہ خدا انسان کی ماہیت کو پوری طرح جانتا ہے۔ وہ انسان کی ضرورتوں سے آخری حد تک باخبر ہے۔ اس بنا پر خدا ہی اس قابل ہے کہ وہ انسان کے معاملہ کو سمجھے اور اُس کو وہ سب کچھ دے سکے جس کی انسان کو ضرورت ہے۔ یہی اکیلا خدا انسان کا خدا بن سکتا ہے۔ اس کے سوا کسی مفروضہ ہستی کو یہ طاقت حاصل نہیں کہ وہ انسان کی اس ضرورت کو پورا کر سکے جس کو خدا کہا گیا ہے۔ قرآن اسی خدا کا مستند تعارف ہے۔ قرآن واحد ماخذ ہے جس کے ذریعہ کوئی شخص خدا کے بارے میں قابلِ اعتماد تعارف حاصل کر سکے۔
ملینز اور ملٹینز انسانوں نے اپنے ذاتی تجربہ کے تحت اس بات کی گواہی دی ہے کہ انہوں نے قرآن کا مطالعہ کیا اور اس میں انہوں نے خدا کا وہ تعارف حاصل کیا جو ان کی فطرت تلاش کر رہی تھی۔ انہوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ خدا کے دوسرے تصورات ان کی اندرونی طلب کا جواب نہیں بن رہے تھے۔ مگر جب انہوں نے قرآن میں دیے ہوئے تصورِ خدا کو جانا تو ان کا دل پکار اٹھا کہ یہی ان کا
‹ Previous page Next page › Contents of September 2005 All issues