Al-Risala · January 2005 · page 9

Islam and the Day of Judgement.

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۵، صفحہ ۹

Foundation for Universal Responsibility of the Dalai Lama. اس سیمینار کا موضوع Understanding Death تھا۔ مختلف مذاہب کے نمائندوں نے اپنے اپنے مذہب کی تعلیمات کی روشنی میں موضوع پر اظہار خیال کیا۔ صدر اسلامی مرکز کو بھی دعوت دی گئی کہ ۲ نومبر کے اجلاس میں خطاب کریں۔ ان کو حسب ذیل موضوع دیا گیا تھا:

Islam and the Day of Judgement.

انہوں نے قرآن وحدیث کی تعلیمات کی روشنی میں اس موضوع پر تقریر کی۔ اس سیمینار کی پوری کارروائی انگریزی زبان میں ہوئی۔ کچھ انگریزی کتابیں بھی لوگوں کے درمیان تقسیم کی گئیں ۔

۱۴۔ سری گرو گوبند سنگھ کالج آف کامرس (نئی دہلی) میں ۴۔ ۵ نومبر ۲۰۰۲ کو ایک سیمینار ہوا۔ یہ سیمینار سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی تالیف (compilation) پر چار سوسال پورا ہونے پر کیا گیا۔ اس میں بہت سے اسکالر اور ممتاز افراد شریک ہوئے ۔ مثلاً سابق پرائم منسٹر اندر کمار گجرال ، گاندھیائی لیڈر نرمل دیش پانڈے، ساؤتھ افریقہ کے سابق سفیر ڈاکٹر جسپال سنگھ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینیر پروفیسر اختر الواسع صاحب، وغیرہ۔ اس سیمینار کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ انہوں نے ۴ نومبر کے افتتاحى اجلاس میں مقرر موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس تقریر میں اقبال کے دو شعر کو بنیاد بنایا گیا۔ اقبال نے گرو نانک کے بارے میں کہا تھا: نانک نے جس چمن میں وحدت کا گیت گایا میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے اس موقع پر اسلامک سنٹر کی انگریزی کتابیں بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان تقسیم کی گئیں۔ خاص طور پر چھوٹی کتابوں کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔

۱۵۔ ٹیلی فون کے ذریعہ دور کے مقامات پر دہلی سے دعوتی خطاب کا سلسلہ جاری ہے۔ ۵ نومبر ۲۰۰۲ کو سویڈن (اسٹاک ہوم) کے ایک اجتماع کو ٹیلی فون کے ذریعہ خطاب کیا گیا۔ اس کا موضوع تھا : قرآن کا پیغام۔ یہ سویڈن کے لیے پانچواں ٹیلی فونى خطاب تھا۔ اسی طرح ۷ نومبر ۲۰۰۴ کو ٹیلی فون پر دہلی سے فلوریڈا (امریکا) کی ایک مجلس کو خطاب کیا گیا ۔ اس کا موضوع اسلامی عبادت تھا۔ یہ امریکا کے لیے اس قسم کا دسواں ٹیلی فونى خطاب تھا۔ ۱۶۔ حسب ذیل نئی کتابیں چھپ کر آ گئی ہیں ــــــــ سیرت رسول، عورت معمار انسانیت، امن عالم۔ ان کے علاوہ کچھ اور کتابیں تیار ہوئی ہیں جو انشاء اللہ جلد ہی چھپیں گی۔ ان کتابوں کے نام یہ ہیں: حکمتِ اسلام، کامیابی کا راز، وغیرہ۔

۱۷۔

I am Azra. I live in Sharjah, UAE. Your articles are wonderful. Most of the books seem to be boring after reading for some time, but the books written by you are never boring and in fact I feel that your

‹ Previous page Next page › Contents of January 2005 All issues

Printed page