Al-Risala · November 2005 · page 467

خدا کا کریشن پلان

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۵، صفحہ ۴۶۷

چیزوں میں سب سے زیادہ بہتر اور با معنی وجود۔

جنت وہ دنیا ہے جہاں انسان جیسی مخلوق اپنی کامل تسکین پا سکے۔ جہاں انسان اُس طرح سوچے جس طرح وہ سوچنا چاہتا ہے۔ جہاں وہ اُن چیزوں کو دیکھے جن کو دیکھنا اُسے مرغوب ہے۔ جہاں وہ اُن آوازوں کو سنے جو حقیقی معنوں میں اُس کو لذتِ سماعت عطا کرنے والی ہو۔ جہاں وہ اُن چیزوں کو چھوئے جن کو چھونا اُس کو اعلیٰ درجے کی لذتِ لمس عطا کرتا ہے۔ جہاں اُس کو ایسے لوگوں کی صحبت ملے جن کی صحبت میں رہنا اُس کی زندگی کو آخری حد تک بامعنی بنانے والا ہے۔ جہاں کی ہوائیں اُس کے لیے حیات بخش جھونکے کی حیثیت رکھتی ہوں ۔ جہاں وہ اُن چیزوں کو کھائے جن کو اُس کا ابدی ذوق کھانا چاہتا ہے، اور اُن چیزوں کو پئے جن کو پینا آج اُس کے لیے صرف ایک حسین تصور بنا ہوا ہے۔

اس معیاری دنیا کا نام جنت ہے۔ یہی وہ جنت ہے جس کی تمنا ہر عورت اور مر د کے دل میں بسی ہوئی ہے۔ یہی وہ جنت ہے جہاں انسان کی شخصیت پورے معنوں میں فل فل مینٹ (fulfilment) حاصل ہوگا۔ انسان اپنے پورے وجود کے ساتھ اسی جنت کا طالب ہے۔ اور جنت اپنے پورے وجود کے ساتھ ایسے ہی انسان کا انتظار کر رہی ہے۔ وہ وقت آنے والا ہے جب کہ جنت اور انسان ایک دوسرے سے ملیں اور دونوں ایک دوسرے کو اپنا لیں جیسے کہ دونوں نے اپنے اُس جوڑے کو پا لیا جو اُن کے لیے بنایا گیا تھا۔

الرسالہ کی نئی مطبوعات صفحات ۲۰۸ رہنماۓ حیات صفحات ۳۸۸ ڈائری ۱۹۹۲ - ۱۹۹۳ صفحات ۱۷۲ سیرتِ رسول صفحات ۲۰۸ امنِ عالم صفحات ۲۵۰ عورت : معمار انسانیت

‹ Previous page Next page › Contents of November 2005 All issues

Printed page