ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن
الرسالہ، مارچ ۲۰۰۶، صفحہ ۴۵
صحابہ کے عمل سے ثابت ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ حضرت عمر فاروق نے رسول اللہ کے چچا حضرت عباس کے وسیلے سے بارش کی دعا کی۔ میں نے کہا کہ یہ صحیح نہیں۔ حضرت عمر کے عمل سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ انھوں نے بارش کے لیے دعا تو اللہ تعالیٰ سے کی تھی۔ البتہ انھوں نے صرف ایک قریبی حوالے کے طور پر حضرت عباس کا نام لیا تھا۔ یہ نام لینا دراصل پوائنٹ آف ریفرنس کے طور پر تھا، وہ وسیلے کے طور پر نہ تھا۔ یہ دراصل اسلوب دعا کی بات ہے نہ کہ معروف معنوں میں وسیلے کی بات۔ اس لیے کسی صحابی نے اپنی انفرادی دعامیں ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے۔ ایسی دعا صرف اجتماع کے موقع پر وقتی نفسیات کے اعتبار سے کی گئی۔ حقیقت یہ ہے کہ وسیلے کا معروف تصور نعوذباللہ خدا کی تصغیر ہے۔
۲ جولائی ۲۰۰۵ کو بنگلور سے دہلی کے لیے واپسی ہوئی ۔ یہ سفر انڈین ایرلائنز کے ذریعے طے ہوا۔ سفر دعوت بھی ہے اور مطالعہ بھی، اور اسی کے ساتھ تفریح اور تجارت بھی۔ یہ مسافر کے اپنے اوپر منحصر ہے کہ وہ اپنے سفر کو کیسا سفر بنائے۔
ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن
ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہو رہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرچول میسیج (The Spiritual Message) ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے:
دی اسپرچول میسیج، فی کاپی -/15 روپے، سالانہ -/165 روپے ۔ خط وکتابت کا پتہ ہے:
The Spiritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)
Tel.: 2834 1654/28346079/2821 8609, Fax: 2823 6323 Email: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in
‹ Previous page Next page › Contents of March 2006 All issues