Al-Risala · April 2006 · page 9

عورت اور مرد کا فرق

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۶، صفحہ ۹

ادھر ادھر بھٹکنے (go astray) کے ہوتے ہیں۔ یہ لفظ اس معاملے میں عین سائنسی ہے۔ اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے اگر مذکورہ آیت کا مفہوم متعین کیا جائے تو وہ یہ ہوگا کہ___ اگر ذہنی بناوٹ کی بنا پر ایک عورت کی توجہ اصل واقعے سے کچھ ہٹ جائے تو دوسری عورت اس کو یاد دلا کر پہلی عورت کی کمی پوری کر دے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ آیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قرآن عالم الغیب کی طرف سے آئی ہوئی کتاب ہے۔ خدائے عالم الغیب نے اپنے علم کلی کی بنا پر دونوں صنفوں کے درمیان فطری فرق کو اُس وقت جانا جب کہ عام انسان اِس فرق سے بالکل ناواقف تھا۔ اِس علم کی بنا پر خدا نے گواہی کا مذکورہ اُصول مقرر کیا۔ مذکورہ آیت اِس بات کا ایک علمی ثبوت ہے کہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو ابدی صداقت کی حامل ہے۔ قرآن خدائے برتر کی کتاب ہے نہ کہ عام معنوں میں کوئی انسانی کتاب۔ عورت معمار انسانیت مولانا وحید الدین خاں ڈائری رہنمائے حیات مولانا وحید الدین خاں امنِ عالم مولانا وحید الدین خاں مطالعہ حدیث بسم الله الرحمن الرحيم مطالعہ سیرت

‹ Previous page Next page › Contents of April 2006 All issues

Printed page