ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن
الرسالہ، مئی ۲۰۰۶، صفحہ ۶
کرسکے اس کو پیش آنے والے تمام منفی آئٹم اس کے لاشعور کے خانے میں صرف منفی آئٹم کے طور پر جگہ پائیں گے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کی پوری شخصیت ایک منفی شخصیت بن جائے گی۔ انسان جو بھی عمل کرتا ہے، خواہ وہ اس کی سوچ ہو یا وہ اس کا قول ہو یا وہ اس کا عمل ، سب کچھ اس کے لاشعور کے تحت ہوتا ہے۔ کوئی انسان اپنے شعور کے کم اور اپنے لاشعور کے زیادہ تابع ہوتا ہے۔ جس انسان کا لاشعور منفی آئٹم کا ذخیرہ بن جائے ، اس کے تمام اقوال واعمال منفی نوعیت کے ہوں گے۔ اس کے برعکس ، جس انسان کا لاشعور خود تعمیری کے نتیجے میں مثبت آئٹم کا ذخیرہ بنا ہوا ہو، اس کے تمام اقوال واعمال صحت مند اور مثبت انداز کے حامل ہوں گے۔ حق کی تلاش یا حق کی یافت دونوں ہی مثبت شخصیت کا فعل ہیں۔ یہ دراصل مثبت شخصیت ہے جس کے اندر تلاش حق کا اعلیٰ جذبہ جاگتا ہے۔ اور یہ مثبت شخصیت ہی ہے جو اپنی سلامت فکر کی بنا پر آخر کار حق کی یافت کے مرحلے تک پہنچتی ہے۔
ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن
ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہو رہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرچول مسیج (The Spiritual Message) ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے: دی اسپرچول مسیج، فی کاپی 15/- روپے ، سالانہ 165/- روپے ۔ خط وکتابت کا پتہ ہے:
The Spiritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)
Tel.: 2834 1654/28346079/2821 8609, Fax: 2823 6323 Email: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in