مہاراشٹر کا سفر
الرسالہ، جون ۲۰۰۶، صفحہ ۲
مہاراشٹر کا سفر
وردھا ایک تاریخی شہر ہے جو مہاراشٹر میں ناگپور کے پاس واقع ہے۔ یہاں گو پوری کے علاقے میں ہائر اسٹڈیز کا ایک ادارہ ہے جس کا نام ہے: انسٹی ٹیوٹ آف گاندھیئن اسٹڈیز۔ یہاں جنوری ۲۰۰۶ کے آخری ہفتے میں ایک سیمینار ہوا۔ اس میں مختلف مذاہب کے نمائندے شریک ہوئے۔ ہر نمائندے کو پورے ایک دن کا وقت دیا گیا تا کہ وہ اپنے مذہب کی تعلیمات سے سامعین کو آگاہ کرے۔
اس کی صورت یہ تھی کہ پہلے مقرر اپنے مذہب کی تعلیمات کا تعارف پیش کرتا اور اس کے بعد سامعین کی طرف سے سوالات کیے جاتے۔ اس سیمینار میں مجھ کو مدعو کیا گیا تھا تا کہ میں لوگوں کو اسلام سے متعارف کراوں، خصوصاً اسلام کے روحانیت کے پہلو کے بارے میں۔ اس پروگرام کے تحت، مہاراشٹر کا ایک سفر پیش آیا۔ ۲۴ جنوری ۲۰۰۶ کی شام کو دہلی سے روانگی ہوئی۔ اور ۲۶ جنوری کی رات کو سفر سے واپسی ہوئی۔
جنوری کے نصف ثانی اور فروری کے نصف اول میں قریبی تاریخوں کے لئے کئی دعوت نامے مجھ کو ملے تھے—پونا، بمبئی، پور بندر، بنگلور، وردھا۔ اتنی جلد جلد کئی سفر کرنا میرے لیے مشکل تھا۔ اس لیے میں نے صرف وردھا کا انتخاب کیا۔ اس سلسلے میں یہ سفر پیش آیا۔ پونا میں ایک عالمی امن کا نفرنس (World Peace Conference 2006) ہوئی۔ یہ کانفرنس ۳۰ جنوری سے ۳ فروری تک جاری رہی۔ اس میں مختلف ملکوں کے تقریباً ۷۰۰ نمائندے شریک ہوئے۔
عالمی امن کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام حسب ذیل دو بڑی تنظیموں نے کیا تھا: World Peace Centre, Maeer's MIT, Pune India International Multivarsity, Pune
‹ Previous page Next page › Contents of June 2006 All issues