This is the thing we wanted most.
الرسالہ، جون ۲۰۰۶، صفحہ ۴۵
واقعہ نہ بن سکی۔ جب کہ چین میں ۸۰ ہوائی اڈوں کو پوری طرح پرائیویٹ سیکٹر میں دے دیا گیا ہے۔ اس بنا پر وہاں بین الاقوامی تجارت کو بہت زیادہ فروغ حاصل ہوا ہے۔
۲۶ جنوری ۲۰۰۶ کی شام کو ساڑھے آٹھ بجے دہلی ایئر پورٹ پہنچا۔ ایئر پورٹ سے باہر آکر جب میں گاڑی میں بیٹھا تو سعدیہ نے ایک انوکھی بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں آدمی ہوم سک (homesick) ہے۔ مگر زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ تمام لوگ پیراڈائز سک ہیں۔ (paradise-sick)
ہر عورت اور مرد اپنے دل میں پیراڈائز کی یاد لیے ہوئے ہیں۔ وطن سے دوری کا احساس جس کو لوگ عام طور پر ہوم سک سمجھ لیتے ہیں وہ دراصل زیادہ بڑے پیمانے پر پیراڈائز سک ہونے کا معاملہ ہے۔ جنت کے شعور سے بے خبر ہونے کی بنا پر یہ لوگ اپنے احساس کو اپنے گھر سے جوڑ دیتے ہیں۔ اگر انھیں جنت کا شعور حاصل ہو تو وہ جان لیں گے کہ وہ دراصل پیراڈائز سک تھے، اگر چہ انھوں نے غلطی سے اپنے آپ کو ہوم سک سمجھ لیا۔ یہ بات سعدیہ نے انگریزی میں کہی تھی میں نے اس کو یہاں اردو میں منتقل کر کے لکھا ہے۔
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی اسلامی انقلاب کی تحریک بیسویں صدی کے نصف اول میں شروع ہوئی
‹ Previous page Next page › Contents of June 2006 All issues