Al-Risala · October 2006 · page 44

میں پُر

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۶، صفحہ ۴۴

جنگ کے محدود دائرے سے باہر کی پوری زندگی امن کے دائرے میں داخل ہے۔

روحانیت کو عام طور پر ایک پر اسرار ڈسپلن سمجھا جاتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ روحانیت اس سے زیادہ وسیع ہے۔ روحانیت دراصل، ربانیت (divine cultrue) کا نام ہے۔ روحانیت کا تعلق پوری انسانی زندگی سے ہے۔ روحانیت، دوسرے لفظوں میں، خدا رُخی زندگی (God-oriented life) کا نام ہے۔ روحانیت یہ ہے کہ آدمی اعلیٰ شعوری سطح پر سچائی کی معرفت حاصل کرے۔ فکری عمل کے ذریعے وہ اپنے اندر ربانی شخصیت پیدا کرے۔ وہ سچائی کو ابدی حقیقت کی صورت میں دریافت کرے ۔ وہ محدود مادی دنیا سے اوپر اٹھ کر سچائی کو اس کی آفاقی صورت میں پالے ۔ وہ زندگی کی معنویت کو دریافت کرکے پوری طرح ایک بامقصد انسان بن جائے۔

سی پی ایس انٹرنیشنل اپنے فکر کے اعتبار سے ایک آفاقی تحریک ہے اور اپنے مزاج کے اعتبار سے وہ انسان فرینڈلی مزاج رکھتی ہے۔ سی پی ایس کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنے محدود دائرے سے اٹھ کر کُلناتی کلچر کا حصہ بن جائے۔ وہ امن اور روحانیت اور حقیقت شناسی کی لامحدود دنیا میں جینے لگے۔ مونگیر (بہار) میں مولانا وحیدالدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز اسلامی کتابیں، ماہنامہ الرسالہ اُردو اور The Spiritual Message حسب ذیل پتے پر دستیای ہیں:

میں پُر

‹ Previous page Next page › Contents of October 2006 All issues

Printed page