Al-Risala · November 2006 · page 20

قرآن اور امنِ عالم

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۶، صفحہ ۲۰

پیغام کسی ٹکراؤ کے بغیر خاموشی کے ساتھ عرب قبائل میں پہنچنے لگا۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ سال تک پُرا من پیغام رسانی کا یہ مشن چلاتے رہے۔ قریش نے دیکھا کہ لوگ آپ کے کلام سے متاثر ہو کر آپ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں، اس لیے وہ آپ کے مخالف ہو گئے۔ یہ مخالفت اتنی زیادہ بڑھی کہ انھوں نے یہ فیصلہ کیا کہ سب مل کر آپ کو قتل کر ڈالیں، اور اس طرح آپ کے موحدانہ مشن کو ختم کر دیں۔ یہ ایک سنگین صورت تھی۔ آپ نے پیشگی طور پر اس کا اندازہ کر لیا اور مکہ میں قیام کے زمانے ہی میں اپنے دو ساتھیوں کو مکہ سے تین سومیل دور واقعہ شہر مدینہ بھیج دیا۔ یہ لوگ وہاں جا کر توحید کی پُر امن تبلیغ کرنے لگے۔ اُن کا طریقہ یہ تھا کہ وہ لوگوں کو قرآن کر سناتے۔ اس لیے اُن کو مقری کہا جانے لگا، یعنی پڑھ پڑھ کر سنانے والا۔ اس کوشش کا نتیجہ یہ ہوا کہ مدینہ کے لوگ تیزی سے اسلام قبول کرنے لگے۔ یہاں تک کہ مدینہ کے ہر گھر میں اسلام داخل ہو گیا۔ اس تجربے سے اندازہ ہوا کہ مدینہ کے حالات مکہ کے حالات سے مختلف ہیں۔ چنانچہ پیغمبر اسلام نے فیصلہ کیا کہ وہ مکہ والوں سے متشددانہ ٹکراؤ کی نوبت نہ آنے دیں۔ اس کے بعد آپ ایک طرفہ فیصلے کے تحت، مکہ کو چھوڑ کر مدینہ چلے گئے۔ اس واقع کو اسلام کی تاریخ میں ہجرت کہا جاتا ہے۔ ہجرت کا مطلب ہے— تشدد کے مقام کو چھوڑ کر ایسی جگہ چلے جانا جہاں پُر امن طور پر کام کرنے کے مواقع پائے جاتے ہوں۔ پیغمبر اسلام نے پُر امن عمل کا یہی طریقہ اپنی پوری زندگی میں اختیار کیا۔ ہجرت کے بعد قریش نے آپ کے خلاف جنگی کارروائی شروع کی تو آپ ہر قیمت پر اس سے اعراض کرتے رہے۔ چند بار صرف اُس وقت محدود طور پر دفاعی جنگ کی نوبت آئی جب کہ فریق مخالف کے جارحانہ اقدام نے آپ کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں چھوڑ اتھا۔ آخر میں آپ نے خود اپنی طرف سے مخالف قبیلہ قریش سے امن کی بات چیت شروع کی۔ وہ لوگ ضد پر اتر آئے تو آپ نے اُن کی شرطوں کو یک طرفہ طور پر منظور کرتے ہوئے اُن سے نا جنگ معاہدہ (no war pact) کر لیا۔ اس معاہدے کا خلاصہ یہ تھا کہ — دونوں فریق اپنے اپنے دائرے میں امن پر قائم رہیں گے اور دوسرے کے خلاف وہ کوئی متشددانہ کارروائی نہیں کریں گے— اس معاملے کی تفصیل راقم الحروف کی کتاب 'امن عالم' میں دیکھی جا سکتی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 2006 All issues

Printed page