ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن
الرسالہ، نومبر ۲۰۰۶، صفحہ ۳۴
متواضعانہ نفسیات کی بنا پر وہ منبر سے اتر پڑے اور کہا: کل الناس أفقه منك يا عمر حتى العجائز (تمام لوگ ، اے عمر ، تجھ سے زیادہ جانتے ہیں حتی کہ بوڑھیاں بھی)۔ ایک دوسری روایت میں یہ الفاظ آئے ہیں : أصابت امرأة وأخطأ رجل (ایک عورت نے صحیح کہا اور عمر نے غلطی کی)۔ مومن کے لیے اپنی غلطی کا اعتراف دراصل اعلیٰ ترین عبادت کے ہم معنی ہوتا ہے۔ وہ اپنے کو خطا وار مان کر خدا کے بے خطا ہونے کا اقرار کرتا ہے۔ وہ اپنے کو چھوٹا بتا کر اس حقیقت کا اعلان کرتا ہے کہ بڑائی تو صرف ایک خدا کا حق ہے ، کسی انسان کے لیے کوئی بڑائی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کا کوئی موقع مومن کے لیے ایک نادر موقع ہوتا ہے ، جب کہ وہ اپنی عبودیت کا ثبوت دے کر خدا کی قربت حاصل کرے۔ یہ مومن کے لیے ایک ایسے عمل کا موقع ہے جس سے زیادہ اور قیمتی موقع کوئی نہیں۔
معمولی حالات میں اپنی عبودیت کا اظہار بھی اگرچہ ایک اجر کا کام ہے ، مگر وہ موقع جب کہ عبودیت کا اعتراف اپنی انا کو کچلنے کی قیمت پر ہو ، وہ ایک ایسا انوکھا عمل ہے جس سے بڑا عمل اس زمین پر بیت المال ہے؟ آپ کے پو چھنے کی یہ کیفیت ہے ، اور آسمان کے اندر کوئی نہیں۔
ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن
ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہورہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرچول میسج ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن "بی سے شائع ہو رہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی ( (The Spiritual Message ہے ۔ اس کی تفصیل یہ ہے :
دی اسپرچول میسج، فی کاپی -/15 روپے، سالانہ -/165 روپے ۔ خط و کتابت کا پتہ ہے :
The Spiritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)
سپرچول ٹو
Tel.: 2834 1654/28346079/2821 8609, Fax: 2823 6323 Email: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in
‹ Previous page Next page › Contents of November 2006 All issues