Al-Risala · December 2006 · page 18

Eat, drink and be merry.

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۶، صفحہ ۱۸

کرنے کے مواقع بھی رکھتا ہو۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ اہل جنت کو جنت میں عظیم اقتدار حاصل ہوگا (great kingdom) (الدھر ۲۰) اسلامی تصور کے مطابق، جنت مکمل طور پر فساد سے پاک ہوگی۔ ایسی حالت میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ جنت میں کوئی ایسا شخص جگہ نہیں پا سکتا جو اپنے اقتدار کو فساد کے لیے استعمال کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ جنت کے اس ماحول میں صرف اُن لوگوں کو داخل کیا جائے گا جو موت سے پہلے کے عرصۂ حیات میں یہ ثابت کر چکے ہوں کہ وہ اتنے زیادہ باشعور ہیں کہ کوئی بڑی سے بڑی چیز بھی انھیں اِس پر آمادہ نہیں کر سکتی کہ وہ اپنے اقتدار کو کسی معمولی درجے میں بھی فساد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ ہر انسان کے ساتھ دو فرشتے ہر لمحہ موجود رہتے ہیں جو اس کی زندگی کے ہر واقعے کو ریکارڈ کرتے ہیں، خواہ وہ نیت ہو، یا قول، یا عمل ۔ اس معاملے کو اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ فرشتے ہر لمحہ انسان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اگر وہ صحیح کام کرتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر پر اس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھ دیتے ہیں کہ یہ شخص جنت کا مستحق ہے:

اس کے برعکس، اگر وہ دیکھتے ہیں کہ آدمی غلط کام کر رہا ہے تو وہ اپنے رجسٹر میں یہ اندراج اس کے بر عکس روایت میں یہ آتا ہے کہ | وہ اب تک ہو رہا ہے، آپ کر لیتے ہیں کہ ـــــ یہ شخص جنت میں داخلے کا استحقاق نہیں رکھتا:

یہی تمام انسانوں کی کہانی ہے ۔ ہر عورت اور مرد کا معاملہ اسی قانون الہی کے تحت ہے۔ کامیاب انسان وہ ہے جو اس حقیقت کو ہر وقت اپنے سامنے رکھے اور دنیا میں انتہائی محتاط زندگی گزارے۔ اس کے برعکس ، وہ لوگ ناکام ہیں جو اس حقیقت کو بھلا کر زندگی گزاریں اور نتیجہ ابدی | تباہی میں مبتلا ہو کر رہ جائیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 2006 All issues

Printed page