Al-Risala · December 2006 · page 25

Faith and Reason

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۶، صفحہ ۲۵

ہے جو خلاف واقعہ بھی ہے اور غیر سنجیدہ بھی۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعویٰ نہ تھا کہ وہ کوئی نئی چیز لائے ہیں، یا انھوں نے کوئی نیا مذہب پیش کیا ہے۔ انھوں نے جو کیا وہ صرف یہ تھا کہ پچھلے مذاہب، جو ملاوٹ کا شکار ہو گئے تھے اور اس بنا پر اصل خدائی مذہب ان کے یہاں گم ہو کر رہ گیا تھا، پیغمبر اسلام نے اس کی تصحیح کی۔ انھوں نے خدا کی مدد سے خدا کے دین کا اصل ورژن (version) دنیا کے سامنے پیش کیا۔ یہی پیغمبر اسلام کا اصل کنٹری بیوشن ہے۔ یہ کنٹری بیوشن اتنا بڑا ہے کہ اس سے بڑا اور کوئی کنٹری بیوشن نہیں ہو سکتا۔

خدا نے پچھلے زمانوں میں بہت سے پیغمبر بھیجے ۔ یہ تمام پیغمبر ایک ہی خدائی دین کو لے کر آئے، لیکن قدیم زمانے میں کسی متن (text) کو اس کی اصل صورت میں محفوظ رکھنے کا کوئی باقاعدہ نظم نہ تھا۔ اس لیے پچھلے پیغمبروں کا لایا ہوا دین ، تبدیلی اور ملاوٹ کا شکار ہو گیا۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کی وحی کے مطابق ، خدا کے اصل دین کو جانا اور اس کو اس کی اصل صورت میں محفوظ کر دیا۔ خدائی مذہب کا محفوظ متن نہ ہونے کی وجہ سے انسان گمراہی کی حالت میں پڑا ہوا تھا۔ تلاش کے باوجود اس کو سچائی نہیں ملتی تھی۔ پیغمبر اسلام کی لائی ہوئی ہدایت الہی نے تاریخ بشری کے اس خلا کو پر کر دیا۔ اب یہ ممکن ہو گیا کہ کوئی متلاشی روح جب حق کی دریافت کرنا چاہے تو وہ اس کو یقین کے ساتھ دریافت کر سکے۔ یہ ایک عظیم خدائی تحفہ ہے جو پیغمبر اسلام کے ذریعے انسانیت کو ملا۔ اوکھلا (نئی دہلی) میں مولا نا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز اسلامی کتابیں اور ماہنامہ الرسالہ کے علاوہ دیگر اسلامی کتابیں حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں:

BOOK VALLEY Shop No. 5 (Upper Basement), Near Qabrastan D-54, Chaudhury Complex, Batla House, Okhla, New Delhi-110025

‹ Previous page Next page › Contents of December 2006 All issues

Printed page