سنٹر فار پیس اینڈ اسپرچولیٹی
الرسالہ، فروری ۲۰۰۶، صفحہ ۴۸
خدا شناس فطرت کو جگانا، تخلیق میں غور کر کے خالق کو پانا،" سمپل لوئنگ اور ہائی تھنکنگ" کے اصول کو اختیار کر کے اپنی ہستی کے روحانی پہلو کو ترقی دینا ہے۔
روحانیت یا اسپرچوئلٹی کے بیک وقت دو فائدے ہیں۔ ایک، فرد کی مثبت تعمیر اور دوسرے، صحت مند سماج کو ظہور میں لانا۔ روحانیت آدمی کے اندر وہ چیز پیدا کرتی ہے جس کو simple living high thinking کہا جاتا ہے۔ اس طرح آدمی اس قابل ہو جاتا ہے کہ وہ غیر متعلق دل چسپیوں سے اوپر اٹھ کر اپنی شخصیت کی اعلیٰ تعمیر کر سکے۔ اس طرح سماجی سطح پر اس کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ لوگ اس قابل ہو جاتے ہیں کہ وہ تمام مادی مفادات کو سکینڈری بنائیں اور اعلیٰ انسانی مفادات کو اصل حیثیت دیں۔ جس سوسائٹی کے افراد میں یہ صفت پیدا ہو جائے، اس کے بعد اُس سوسائٹی میں جو اجتماعی حالات پیدا ہوتے ہیں اسی کا نام پیس ہے۔
سینٹر فار پیس اینڈ اسپرچوئلٹی کے عمل کا دائرہ کوئی محدود دائرہ نہیں۔ اس کے تحت ہر اُس پیس فل میتھڈ کو اختیار کیا جاتا ہے جو اس مقصد کے حصول میں مددگار ہو۔ مثلاً ملاقاتیں، میگزین اور لٹریچر کی اشاعت، ہفتے وار اور ماہوار پبلک پروگرام، روحانی اصول پر نوجوانوں کی تربیت، ماڈرن ایڈیم میں جدید ذہن کو روحانیت کی اہمیت پر مطمئن کرنا، وغیرہ۔ سینٹر فار پیس اینڈ اسپرچوئلٹی یہ کام ملک کے اندر بھی انجام دے رہا ہے اور ملک کے باہر بھی۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 2006 All issues