Al-Risala · January 2007 · page 19

نئی دہلی ، ۲۰ فروری ۲۰۰۶ دعا گو وحید الدین

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۷، صفحہ ۱۹

براہِ کرم مذکورہ معروف مفکر کا نام تحریر فرمائیں، نیز یہ کہ انھوں نے اپنی کس تحریر میں وہ بات لکھی ہے جو آپ نے ان کی طرف منسوب کی ہے، تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آپ نے جو بات اُن کی طرف منسوب کی ہے وہ خود انھوں نے لکھی ہے یا آپ نے ان کی بات کو بطور خود بگڑی ہوئی صورت میں پیش کیا ہے۔ براہِ کرم نام اور حوالہ دونوں تحریر فرمائیں، تاکہ اس معاملے کو متعین طور پر سمجھا جاسکے۔

نئی دہلی، ۳۱ مارچ ۲۰۰۶ دعا گو وحید الدین مذکورہ خط کا جواب موصول نہیں ہوا تو اس کے بعد میں نے بطور یاد دہانی انھیں دوسرا خط روانہ کیا۔ تاہم ان کی طرف سے میرے خط کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ میرے مذکورہ خط کا متن درج ذیل ہے: برادر محترم ڈاکٹر فضل الرحمن فریدی!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

عرض یہ کہ ۳۱ مارچ ۲۰۰۶ کو میں نے آپ کی خدمت میں ایک جواب طلب خط روانہ کیا تھا مگر اس سلسلے میں آپ کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ براہِ کرم اس سلسلے میں اپنا جواب ارسال فرمائیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے ماہ نامہ زندگی نو (اپریل ۲۰۰۶) میں’’اشارات‘‘ کے تحت، ڈنمارک کے اخبار میں چھپنے والے حالیہ کارٹون کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ اس سلسلے میں آپ نے مزید لکھا تھا کہ: ’’شیطانی کارٹون کے خلاف امت مسلمہ کے عالم گیر اضطراب اور احتجاج کے دوران ملتِ اسلامیہ کے بعض مسلم ناصحین بھی میدانِ کار میں اتر آئے ہیں۔ یہ سب نصیحت فرمانے لگے ہیں کہ’’مسلمانو! صبر کا رویہ اختیار کرو، جیسا کہ دُشنام طرازی کہ مابین خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔ قرآن کریم نے خود حریفوں کی الزام تراشی اور ہر زہ گوئی کے درمیان صبر کا رویہ اختیار کرنے کی تعلیم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی تھی: فاصبر علیٰ ما یقولون، وسبّح بحمد ربّک ۔ (یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں آپ اس پر صبر کیجئے اور اپنے رب کی تسبیح و پاکی بیان کیجئے اور حمد وثنا کیجئے)۔ اس لیے مسلمانوں کو بھی صبر کرنا چاہیے‘‘۔ یہ نصیحت ہندوستان کے ایک معروف مفکر اکثر ہندی مسلمانوں کو ہد یہ کرتے رہتے ہیں اور اس طرح ارشاد فرماتے ہیں کہ گویا گناہ گار خود مسلمان ہیں‘‘۔ (صفحہ ۱۵)

آپ نے اپنی اس تحریر میں جن صاحب کا حوالہ دیا ہے ان کا نام آپ نے ذکر نہیں فرمایا۔ براہِ کرم نام کی تصریح کے ساتھ مطلع فرمائیں کہ یہ کون صاحب ہیں، اور انھوں نے اپنی کس کتاب یا مضمون میں وہ نقطہ نظر تحریر

‹ Previous page Next page › Contents of January 2007 All issues

Printed page