ایک پیغام مشن کے ساتھیوں کے نام
الرسالہ، مئی ۲۰۰۷، صفحہ ۲۸
ایک پیغام مشن کے ساتھیوں کے نام
زیر نظر مضمون صدر اسلامی مرکز کے ایک تربیتی خطاب پر مشتمل ہے۔ یہ خطاب سی پی ایس کی دعوتی ٹیم کے لیے انگریزی زبان میں دیا گیا تھا۔ یہاں اُس کا اُردو ترجمہ شائع کیا جا رہا ہے، تا کہ الرسالہ مشن سے وابستہ دوسرے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ (محمد ذکوان ندوی) میں اس وقت آپ سے کچھ ضروری بات کرنا چاہوں گا۔ یہ باتیں میرے طویل تجربات پر مشتمل ہیں۔ مطالعے اور تجربے اور دعا کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ باتیں بہت اہم ہیں۔ جو عورت اور مرد ہمارے دعوتی مشن کے ساتھ جُڑ کر دعوہ کرنا چاہتے ہیں، اُن کو لازمی طور پر ان باتوں کو ملحوظ رکھنا ہوگا۔ نتیجہ رُخی کوشش (result-oriented effort)
میرے تجربے کے مطابق ، صرف وہی کوششیں درست ہیں جو نتیجہ خیز ہوں ۔ بائبل میں کہا گیا ہے ۔ تم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا :
You have sown much, and bring in little (Haggai 1:6)
اس سے یہ حقیقت معلوم ہوتی ہے کہ لوگ عام طور پر بہت زیادہ کام کرتے ہیں ، لیکن وہ صرف اس کا تھوڑا نتیجہ حاصل کر پاتے ہیں ۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ لوگ ، عام طور پر ، اپنے عمل کے نتیجے کو سامنے نہیں رکھتے۔ میں آپ تمام لوگوں سے کہوں گا کہ ہمیشہ اپنے عمل کے نتیجے کو سامنے رکھ کر کام کریں اور صرف وہی کام کریں جس کے بارے میں آپ کو معلوم ہو کہ وہ نتیجہ خیز کام ہے۔ قول کے ساتھ عمل کی اہمیت دنیا میں زیادہ تر لوگ خوب صورت الفاظ بولتے ہیں ۔ میرے تجربے کے مطابق ، عمل کے بغیر ، خوب صورت الفاظ کوئی حقیقت نہیں رکھتے ۔ میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ