Al-Risala · May 2007 · page 29

اولین ترجیح قرآن کا انگریزی ترجمہ

الرسالہ، مئی ۲۰۰۷، صفحہ ۲۹

اچھے عمل کے بغیر اچھے الفاظ گناہ ہیں، نہ کہ کوئی اجر کے قابل چیز: Good talk without good deeds is a sin, rather than an awardable practice. اس لیے آپ کو اس معاملے میں بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔ آپ صرف وہی بات کہیں جس پر آپ عمل کر سکیں ۔ آپ کو اس معاملے میں بہت زیادہ با ہوش رہنا ہوگا کہ لوگوں کی خوب صورت باتوں پر آپ یقین کر لیں۔ آپ کسی کی خوبصورت بات پر صرف اُس وقت یقین کریں، جب اُس کے ساتھ عمل بھی موجود ہو۔ عمل کے بغیر خوب صورت الفاظ کی کوئی اہمیت نہیں۔ ترجیحات پر مبنی جدوجہد مشن کے لیے ابھی آپ کو بہت سے کام کرنے ہیں۔ اس لیے میں آپ سے کہوں گا کہ آپ اپنی ترجیحات متعین کریں۔ میرے نزدیک ، قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اُس کی عالمی اشاعت اس وقت ہماری اولین ترجیح ہے۔

اولین ترجیح قرآن کا انگریزی ترجمہ

میں آپ کو پہلے یہ بتا چکا ہوں کہ اس وقت قرآن کا ایک درست انگریزی ترجمہ کتنا ضروری ہے، اور یہ ترجمہ کس طرح ہمارے دعوتی مشن کو ایک آئی ڈنٹی عطا کرے گا۔ اس لیے ہم کو ترجیحی بنیاد پر ترجمہ قرآن کے اس کام کو کرنا ہوگا۔

اس وقت قرآن بسٹ سیلر (best seller) بن چکا ہے۔ جیسا کہ ابھی گوگل (Google) کے ایک آن لائن ریڈنگ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ــ قرآن، گوگل بک سرچ کے ٹاپ پر ہے، اور آن لائن ریڈنگ‘ میں قرآن سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب بن چکا ہے: The Quran tops Google book search and it has the topmost position as regards online reading. اس سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ زمانے میں قرآن کی کتنی زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ مارکیٹ میں قرآن کے تقریباً دو درجن انگریزی ترجمے دستیاب ہیں، لیکن المیہ یہ ہے کہ اُن میں سے کوئی ایک

‹ Previous page Next page › Contents of May 2007 All issues

Printed page