Al-Risala · May 2007 · page 38

United we stand, divided we fall.

الرسالہ، مئی ۲۰۰۷، صفحہ ۳۸

کے ایک درست ترجمے کی اشاعت اور اس کی توسیع کر کے ہم قیامت کے دن خدا کے سامنے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ـــ خدایا، میں نے تیری کتاب ہدایت کا صحیح ترجمہ تمام انسانوں تک پہنچادیا: O my lord, I have delivered the correct translation of Your book of guidance to mankind. پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار اپنے اصحاب کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا: ألا هل بلغت ۔ یعنی کیا میں نے خدا کا پیغام تم تک پہنچادیا۔ صحابہ نے اس کے جواب میں کہا: نشہد أنك قد بلغت وأديت ونصحت ۔ یعنی ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے خدا کا پیغام پوری خیرخواہی اور امانت کے ساتھ ہم تک پہنچادیا۔

ہمارے اندر بھی یہی احساسِ ذمے داری ہونا چاہیے کہ ہم خدا کے پیغام کو ہر انسان تک پہنچادیں اور کوئی چھوٹا اور بڑا گھر ایسا باقی نہ رہے جہاں اسلام کا کلمہ داخل نہ ہو جائے۔ جہاں تک میری کتابوں کا تعلق ہے تو سب سے پہلے یہ کام ان کتابوں کے انگریزی ترجمے کی اشاعت سے ہو گا۔ کیوں کہ آج دنیا کی آبادی کا ساٹھ فی صد حصہ انگریزی زبان بولتا اور سمجھتا ہے ۔ اُس کے بعد حالات کے مطابق ، یہ کام دوسری زبانوں تک وسیع ہو گا ۔ اس اشاعتی کام کے بنیادی طور پر چند اجزا ہیں:

1- قرآن کا صحیح انگریزی ترجمہ کم قیمت پر ساری دنیا میں پھیلانا (قرآن کا یہ انگریزی ترجمہ خدا کے فضل سے سی پی ایس انٹرنیشنل کے تحت زیر تیاری ہے)۔

2- ’تذکیر القرآن‘ کا ہندی ترجمہ چھپ کر تیار ہو گیا ہے۔ آپ میں سے ہر ایک کو اپنی ساری کوشش صرف کر کے زیادہ سے زیادہ انسانوں تک اس کو پہنچانا ہے۔

3- الرسالة مشن کی مطبوعہ کتابوں کو زیادہ سے زیادہ پھیلانا ۔ مثلاً تذکیر القرآن، مطالعہ سیرت، مطالعہ حدیث، مذہب اور جدید چیلنج (God Arises)، ان سرچ آف گاڈ (In Search of God) اسلام ری ڈسکورڈ (Islam Rediscovered)، آئیڈیالوجی آف پیس (Ideology of Peace)،

‹ Previous page Next page › Contents of May 2007 All issues

Printed page