Al-Risala · May 2007 · page 39

United we stand, divided we fall.

الرسالہ، مئی ۲۰۰۷، صفحہ ۳۹

کریشن پلان آف گاڈ (Creation Plan of God)، وغیرہ۔ اس کے علاوہ، آپ اپنے علاقوں میں لائبریری اور اسٹڈی فورم قائم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے ان کتابوں تک رسائی ممکن ہو سکے۔ 4- چھوٹے چھوٹے دعوتی کتابچے (Dawah Booklets) تقریباً تیس کی تعداد میں چھپ چکے ہیں۔ ان کو زیادہ سے زیادہ پھیلانا، یہاں تک کہ وہ تمام تعلیم یافتہ انسانوں تک پہنچ جائیں۔ 5- ڈوائن لائٹ سیریز، پمفلٹ بھی چھپ کر تیار ہو چکے ہیں۔ یہ پمفلٹ امن اور روحانیت اور اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہیں۔ آدمی ان مطبوعہ کتابچوں کو ایک نشست میں پڑھ سکتا ہے۔ یہ پمفلٹ مدعو کے ساتھ دعوتی کام کرنے کے لیے معیاری پمفلٹ ہیں۔ ان کے ذریعے آپ اسلامی تعلیمات اور تصورات (concepts) کو نہایت آسانی کے ساتھ اپنے مدعو تک پہنچا سکتے ہیں۔ آپ کو ان دعوتی پمفلٹ کے ذریعے اپنے ارد گرد کے تمام لوگوں تک خدا کا پیغام پہنچانے میں اپنی کوشش صرف کرنا ہے۔

6- الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت کو سمجھنا اور دعوتی مقصد کے لیے اس کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہو گا۔ میرے دعوتی لکچر مختلف چینل پر ٹیلی کاسٹ ہو رہے ہیں۔ مثلاً: ’گڈ لائف سیریز‘، جاگرن پر، ’رازِ حیات سیریز‘، اے آر وائی پر، وغیرہ۔ خدا کے فضل سے ہم ’قرآن اور احادیثِ رسول سیریز‘ کو بھی ریکارڈ کر رہے ہیں۔ اسی طرح ’حیاۃ الصحابہ سیریز‘ اور اس کے علاوہ ’حکمتِ ربانی سیریز‘ بھی تیار کر رہے ہیں۔

اب آپ کو یہ کرنا ہے کہ آپ ان چیزوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ آپ اپنے علاقوں میں اپنے طور پر بھی ان پروگراموں کو کسی ٹی وی چینل یا ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے نشر کر سکتے ہیں۔

میرے دعوتی لکچر کے آڈیو کیسٹ بھی تیار ہو چکے ہیں۔ اس وقت اُن کے درج ذیل چھ سیٹ دستیاب ہیں:

1- ارکانِ اسلام 2- درسِ حدیث

‹ Previous page Next page › Contents of May 2007 All issues

Printed page