Al-Risala · May 2007 · page 41

United we stand, divided we fall.

الرسالہ، مئی ۲۰۰۷، صفحہ ۴۱

خدا کی طرف سے اس بات کا فیصلہ ہو چکا ہے کہ ہندوستان میں دعوت الی اللہ کا کام اس طرح منظم ہو کہ اُس کے ذریعے لوگ خدا کی ابدی رحمت کے سائے میں آسکیں۔ مذکورہ حدیث میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں اٹھنے والا یہ دعوتی گروہ عذابِ جہنم سے محفوظ رہے گا (أحر زهما الله من النار)، جنت کے دروازے ان کے لیے کھول دیے جائیں گے اور یہ لوگ خدا کی ابدی جنت میں جگہ پائیں گے۔ اس لیے سی پی ایسی کی ٹیم کو اس دعوتی کام میں پورے یقین کے ساتھ کامل طور پر شامل ہو جانا ہے۔ سی پی ایس کی ٹیم کے ہر عورت اور مرد کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اس دعوتی گروہ کا ناقابلِ تقسم حصہ بنائے ۔ اگر آپ نے اپنی دعوتی ذمے داریوں کو پورا کیا تو خدا آپ کو ضرور اُس دعوتی گروہ میں شامل فرمائے گا جس کے لیے اس کی طرف سے پیشگی طور پر خوش خبری اور بشارت دے دی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا واحد مشن توحید تھا، یعنی لوگوں کو شرک سے نکال کر ایک خدا کی عبادت کی طرف لانا ۔ توحید کا یہ مشن دنیا کے بڑے حصے تک پہنچ چکا ہے۔ اس معاملے میں صرف ہندوستان کا استثنا ہے۔ یہاں شرک اب بھی زندہ شکل میں موجود ہے، کیوں کہ یہاں دعوت الی اللہ کا کام مطلوب انداز میں نہ کیا جا سکا۔ تاہم میرے اندازے کے مطابق، اب وہ وقت آچکا ہے کہ ہندوستان میں دعوت الی اللہ کے لیے وہ گروہ اٹھے جس کی پیشین گوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی ۔ مجھے یقین ہے کہ یہی دعوتی گروہ وہ عصابہ‘‘ ہے جس کے لیے خدا کی طرف سے کامیابی کا فیصلہ مقدر ہو چکا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اُس گروہ میں شامل فرمائے۔ نوٹ: اگلے صفحے پر ایک فارم منسلک کیا جار ہا ہے۔ الرسالہ مشن کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ مطلوبہ تفصیلات لکھ کر سی پی ایس کے پتے پر روانہ فرمائیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 2007 All issues

Printed page