United we stand, divided we fall.
الرسالہ، مئی ۲۰۰۷، صفحہ ۴۰
3- اسلامی تعلیمات 4- رسول اللہ ﷺ کا طریقہ کار 5- تعارفِ اسلام 6- دعوتِ اسلام مختلف موضوعات پر وی سی ڈی (VCDs) تیار ہو چکے ہیں۔ مثلاً: 'امن اور تشدد' (Peace and Non-violence) اور 'فطرت اور روحانیت' (Nture as a role Model)، وغیرہ۔ اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر ہم آڈیو کیسٹ، آڈیو سی ڈی، وی سی ڈی اور ڈی وی ڈی بھی تیار کر رہے ہیں۔ آپ ان کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ اپنے طور پر آپ ان چیزوں کو مقامی ٹی وی چینل پر نشر کر سکتے ہیں۔
خدا کے ابدی پیغام کو تمام انسانوں تک پہنچانے کے لیے ہم نے اپنے ویب سائٹ بھی درج ذیل عنوان سے تیار کرلیے ہیں:
www.alrisala.org www.cps.org.in/cpsglobal.org آپ زیادہ سے لوگوں کو ان ویب سائٹس کے متعلق آگاہی دیں۔ مذکورہ وسائل ابلاغ کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو متحد ہو کر خدا کا پیغام ہندوستان میں اور پھر ساری دنیا کے انسانوں تک پہنچانا ہے۔ ہندوستان میں دعوت الی اللہ حدیث رسول میں ہم کو یہ پیشین گوئی ملتی ہے کہ بعد کے زمانے میں دعوت الی اللہ کا کام کرنے کے لیے ہندوستان میں ایک مخصوص گروہ (عصابة) اٹھے گا۔ حدیث کے الفاظ یہ ہیں ــــ عصابة تغزوا الهند (نسائی، كتاب الجهاد، باب غزوة الهند) یعنی ایک گروہ ہے جو ہندوستان میں غزوہ کرے گا، یہاں 'غزوہ' سے مراد دعوتی جدوجہد ہے۔
یہ مخصوص دعوتی گروہ انڈیا میں بھی دعوت الی اللہ کا کام اُسی طرح کرے گا جس طرح وہ عالمی سطح پر دعوت الی اللہ کے کام کو انجام دے گا اور لوگوں کو جنت کا راستہ دکھائے گا۔ میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ حدیث میں جس دعوتی گروہ کی پیشین گوئی کی گئی ہے، وہ امکانی طور پر سی پی ایس انٹرنیشنل اور الرسالہ مشن کی دعوتی ٹیم ہے۔