Al-Risala · June 2007 · page 13

آڈیو اور ویڈیو لیکچرس

الرسالہ، جون ۲۰۰۷، صفحہ ۱۳

بعد کے زمانے میں مسلمانوں کے اندر فقہی طرزِ فکر غالب آگیا۔ فقہی طرزِ فکر دراصل احکامی طرزِ فکر ہے۔ جب مسلمانوں میں یہ مزاج پیدا ہوا تو فطری طور پر وہ اپنی کمیونٹی کو لے کر سوچنے لگے۔ دورِ دعوت میں اگر اُن کے اندر اکرامِ انسان کا ذہن تھا تو دورِ فقہ میں ان کے اندر اکرامِ مسلم کا ذہن پیدا ہوگیا۔ سارے انسانوں کو لے کر سوچنے کے بجائے، وہ صرف اپنی ملت کو لے کر سوچنے لگے۔ اسلامی ذہن ، انسان اورینٹیڈ ذہن ہے، نہ کہ کمیونٹی اورینٹیڈ ذہن۔ انسان اورینٹیڈ ذہن کو اپنے اندر پیدا کیے بغیر، دعوت الی اللہ کا آفاقی عمل انجام دینا سرے سے ممکن ہی نہیں۔ انسان اورینٹیڈ ذہن سے انسانی ہمدردی کا مزاج پیدا ہوتا ہے اور انسانی ہمدردی کے اس عمومی مزاج کے بغیر، دعوت کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

آڈیو اور ویڈیو لیکچرس

امریکا اور کناڈا میں مولا نا وحید الدین خاں کے لیکچرس کی پچاس CDs کے آرڈر کے لیے مندرجہ ذیل پتے پر رابطہ کریں :

Al-Risala Forum International 2665, By Berry Rd. Bensalem, PA 19020 (USA)

Tel/fax: 215-240-4298 e-mail: kkaleemuddin@gmail.com مولانا وحید الدین خاں کے آڈیو اور ویڈیو لیکچرس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے برائے مہربانی اس سائٹ پر جائیں :

www.alrisala.org

‹ Previous page Next page › Contents of June 2007 All issues

Printed page