Mohmmad Hassan Nadwi
الرسالہ، جون ۲۰۰۷، صفحہ ۱۵
نہیں آسکتی۔ 'اصلاحِ مسلم' کے کام کو تبلیغ و دعوت کا عنوان دینا بھی اس مسئلے کا کوئی حل نہیں۔ 'اصلاحِ مسلم' کے کام کو دعوت کا کام بتانا، صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ لوگوں کا ذہن اتنا زیادہ بگڑ چکا ہے کہ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ دعوت الی اللہ کیا ہے۔
دعوت الی اللہ کا مطلب ہے — غیر مسلموں تک خدا کے پیغام کو پہنچانا۔ دعوت الی اللہ کا یہ سب سے زیادہ مطلوب کام صرف احساسِ ذمے داری کے تحت کیا جا سکتا ہے۔ اس دعوتی کام کو انجام دینے کے لیے ضروری ہے کہ داعی گروہ کے اندر اپنے مدعو گروہ کے لیے خیر خواہی کا جذبہ ہو۔ اور اس کا سینہ اپنے مدعو کی طرف سے مکمل طور پر نفرت اور شکایت سے خالی ہو۔ دعوت الی اللہ کا یہ کام صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اپنے اندر یہ اعلیٰ انسانی صفت رکھتے ہوں کہ وہ نفرت کے باوجود محبت کر سکیں۔ جو شکایت کے باوجود شکایت سے بلند ہو کر سوچنے کا حوصلہ رکھتے ہوں ۔ جو آخرت کی پکڑ کے احساس سے اپنا دعوتی فریضہ ادا کرنے کے لیے اٹھے ہوں، نہ کہ کسی اور احساس کے تحت۔
لکھنؤ اور سہارن پور میں مولا نا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز اسلامی کتابیں اور ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں :
Mohmmad Hassan Nadwi
Star Mobiles & Electronics, Shop No. 6, Sabzi Mandi, Sattya Market, Sector: 17, Lucknow (U.P.) 226016 Mobile: 09305356090, Email: mhcps@yahoo.com Dr. Mohd. Aslam 3/1108, Dehradun Chawk Saharanpur-247001, U.P. Mob. 9997153735, Email: dr_aslm@rediffmail.com
‹ Previous page Next page › Contents of June 2007 All issues