Al-Risala · January 2007 · page 26

نئی دہلی، ۱۳؍جون ۲۰۰۶ دعا گو وحید الدین

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۷، صفحہ ۲۶

ہفتہ واری پروگرام الشریعۃ والحیاۃ، قطر ٹیلی ویژن کے ہفتہ واری پروگرام ہدی الاسلام میں ان کی سرگرمیوں کو دیکھا جاسکتا ہے، ان پروگراموں کے ذریعہ اسلام کو عصری انداز میں پیش کیا جاتا ہے، عصر حاضر کے مسائل اٹھائے جاتے ہیں اور مختلف چیلنجز کا اسلامی حل پیش کیا جاتا ہے، علامہ موصوف انتہائی مصروف انسان ہیں، خدمت دین ان کی زندگی کا اوڑھنا بچھونا ہے، اس عمر میں بھی وہ انتھک محنت کرتے ہیں مختلف عالمی کانفرنسوں میں شرکت کرتے ہیں جس میں ایک موضوع حوار الادیان بھی ہے، جمعہ کا ان کا خطبہ ثانیہ (جو قطر سے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے) ہمیشہ حالات حاضرہ پر ہوا کرتا ہے جس میں تنقید بھی ہوتی ہے اور توجیہہ بھی۔ ان کی مکمل فکر کو کسی ایک اقتباس سے نہیں سمجھا جا سکتا، ان کے افکار بے شمار کتابوں میں پھیلے ہوئے ہیں، ان کو یکجا کرنے کے بعد ہی ان کی مکمل فکر سامنے آسکتی ہے، یہاں میں ان کی چند کتابوں کی طرف اشارہ کر رہا ہوں۔ ۱۔ فقہ الاولویات دراسة جديدة في ضوء القرآن والسنة۔ ۲۔ این الخلل۔

۳۔ الاسلام والعلمانیة وجها لوجہ۔

۴۔ شريعة الاسلام صالحة للتطبيق في كل زمان ومكان۔ ۵۔ الحلول الاسلامی وكيف جنت علی امتنا۔

۶۔ بينات الحل الاسلامی وشبهات العلمانيين والمغربين۔ ۷۔ الاسلام حضارة الغد۔

۸۔ لقاء ات ومحاورات حول قضایا الاسلام والعصر (جزء ان) ۹۔ قضایا معاصرة علی بساط البحث۔

۱۰۔ الدين في عصر العلم۔

۱۱۔ مستقبل الاصولية الاسلامية۔

۱۲۔ القدس قضیة كل مسلم۔

۱۳۔ حاجة البشرية إلى الرسالة الحضارية لأمتنا۔ ۱۴۔ العولمة۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2007 All issues

Printed page