Al-Risala · June 2007 · page 45
پیغام
الرسالہ، جون ۲۰۰۷، صفحہ ۴۵
جواب
محبوب پوتے کے بارے میں یہ صحیح ہے کہ فقہاء کا اتفاق اُس بات پر ہے جو آپ نے تحریر فرمایا۔ مگر میرے علم کے مطابق، فقہاء کا یہ اتفاق قرآن اور حدیث کی کسی واضح نص پر مبنی نہیں ہے۔ اِس معاملے میں صرف ابو بکر صدیق کا ایک قول نقل کیا گیا ہے، اور وہ ہے: "الجَدُّ أَبٌ"۔ مگر یہ ایک مبہم قول ہے، اور وہ شرعی ثبوت کے لیے کافی نہیں۔
اِس لیے میری رائے ہے کہ یا تو دادا وراثت کی تقسیم کرکے پوتے کو اس کا پورا حق دے دے۔ بصورتِ دیگر، پوتے کو یہ حق ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرکے اپنا قانونی حق وصول کرے۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 2007 All issues