Al-Risala · August 2007 · page 31

سائنٹفک مذہب کی ضرورت

الرسالہ، اگست ۲۰۰۷، صفحہ ۳۱

برٹش فلسفی بریڈلے نے دیکھا تھا۔ اپنی تحقیق کے نتائج کو میں اپنی کتابوں اور اپنے مضامین نیز اپنی تقریروں میں بیان کرتا رہا ہوں۔ یہ بھی ایک واقعہ ہے کہ لاکھوں لوگوں کو میری ان تحریروں اور تقریروں سے اسلام کے بارے میں نیا یقین حاصل ہوا ہے، فللہ الحمد۔

اپنے تجربے کے مطابق، میرا ذاتی احساس یہ ہے کہ موجودہ زمانے میں ضرورت ہے کہ غیرمسلموں کے لیے اسلام کو اُن کی ڈسکوری (discovery) بنایا جائے۔ اور مسلمانوں کے لیے اسلام کو اُن کی ری ڈسکوری (re-discovery) بنایا جائے۔ یہی وقت کا تقاضا ہے۔ الرسالہ مشن لمبی مدت سے یہی کام کر رہا ہے۔ ہمارا نشانہ یہ ہے کہ دوسری قوموں کے لیے اسلام کو اُن کی ڈسکوری بنائیں۔ اور مسلم قوم کے لیے اسلام کو اس کی ری ڈسکوری بنائیں۔

یہی موجودہ زمانے میں دعوت الی اللہ کا نشانہ ہے۔ دعوت الی اللہ نہ تو کوئی مناظرے جیسا کام ہے، اور نہ وہ کسی قسم کی سیاسی تحریک ہے۔ دعوت الی اللہ یہ نہیں ہے کہ مسلمان اپنے فخر کو دوسروں کے اوپر نمایاں کریں۔ دعوت الی اللہ کا کمیونٹی ورک سے بھی کوئی تعلق نہیں۔ دعوت الی اللہ یہ نہیں ہے کہ دوسروں کا کم تر ہونا اور اپنا برتر ہونا ثابت کیا جائے۔ داعی کی زبان یہ نہیں ہوسکتی کہ: Buldoze them all, knock them out. داعی کی زبان یہ بھی نہیں ہوسکتی کہ ہاں ہم ٹرسٹ ہیں، مگر ہم سوسائٹی کے اینٹی سوشل عناصر (anti social elements) کے لیے ٹرسٹ ہیں، جیسا کہ پولیس ہوتی ہے۔ اس قسم کے تمام اسلوب غیر داعیانہ اسلوب ہیں۔ داعیانہ اسلوب صرف وہ ہے جس میں انسان کی سچی خیر خواہی جھلکتی ہو۔ بھوپال میں مولانا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز اسلامی کتابیں اور ماہنامہ الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں:

Mr. Bilaluddin Banarsi Lucky Centre Near City Kotwali, Bhopal Tel. 5257347 Mob. 9229493603

‹ Previous page Next page › Contents of August 2007 All issues

Printed page