رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن سلوک
الرسالہ، اگست ۲۰۰۷، صفحہ ۴۵
مسلمانوں کی مستقل الیکشن پالیسی ہونا چاہیے۔
6- بمبئی کے ایک ادارہ ’ورڈس ورتھ‘ (Wordsworth) کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے بمبئی کا سفر کیا۔ 10 مئی 2007 کی صبح کو راشٹریہ سہارا کی فلائٹ سے روانگی ہوئی اور 12 مئی 2007 کی شام کو دوبارہ راشٹریہ سہارا کی فلائٹ سے دہلی واپسی ہوئی۔ اس سفر میں ملاقاتوں کے علاوہ چار پروگرام ہوئے۔ ایک ’ورڈس ورتھ‘ کا افتتاح۔ دوسرے، اعلیٰ سرکاری افسران کے ایک اجتماع سے خطاب۔ تیسرے، ایک ہوٹل کے ہال میں ہندو اور مسلمانوں کے ایک مشترک اجتماع سے خطاب۔ چوتھے، اکرا (ICRA) کے ہال میں ’الرسالہ‘ کے قارئین سے خطاب۔ ان اجتماعات کے موقعے پر لوگوں کو کتابیں اور پمفلٹ دیے گئے۔
7- صدر اسلامی مرکز کے اردو اور انگریزی مضامین، ہر ہفتے، تقریباً تین ہزار ای میل سبسکرائبرز کو روانہ کیے جاتے ہیں۔ جو لوگ اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں، وہ درج ذیل ای میل پر رابطہ کریں: info@goodwordbooks.com 8- لندن سے ایک خط بذریعہ ای میل موصول ہوا ہے جو یہاں نقل کیا جاتا ہے: Assalam Alaikum I am an admirer of Maulana's writings for a very long time and I would like to congratulate Goodwrod TV to bring Maulana's video on the internet. The video quality is very good. Now I hope to see more videos of Maulana on the net. (Farooq Chishty, London, England)
9- کراچی (پاکستان) سے محمد عمر فاروق صاحب کا ایک خط موصول ہوا ہے۔ وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ علومِ اسلامی میں ریسرچ اسکالر ہیں۔ اور وہاں سے ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔ ان کی تحقیق کا موضوع یہ ہے: مولانا وحید الدین خاں کی علمی وفکری خدمات—ایک تحقیقی اور تنقیدی جائزہ۔ اس سلسلے میں ان کو اسلامی مرکز (نئی دہلی) سے ضروری مواد ارسال کر دیا گیا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2007 All issues