Dialogue Among Islam and Hinduism.
الرسالہ، اگست ۲۰۰۷، صفحہ ۴۴
خبر نامہ اسلامی مرکز 180
1۔ انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 12 مارچ 2007 کو ایک سیمینار ہوا۔ اس کا عنوان تھا: مذاہب کے درمیان ڈائیلاگ۔ اس سیمینار میں مختلف مذاہب کے لوگ شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر سیمینار میں شرکت کی اور اسلام کے تعارف پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ یہ پورا پروگرام انگریزی زبان میں ہوا۔ اس میں سی پی ایس انٹرنیشنل کی ٹیم کے افراد نے بھی شرکت کی اور حاضرین کے درمیان دعوہ بروشر تقسیم کیا۔ 2- ایران کلچر ہاؤس کی طرف سے 24 مارچ 2007 کو انڈیا ہیبی ٹٹ سنٹر (نئی دہلی) میں ایک سیمینار ہوا۔ اس کا عنوان یہ تھا:
Dialogue Among Islam and Hinduism.
اس سیمینار کی صدارت مسٹر ایم شکیب نے کی۔ وہ ایرانی سفارت خانے میں کلچرل کونسلر ہیں۔ اس سیمینار میں اسلام اور ہندوازم دونوں مذہبوں کے اسکالرز شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مذکورہ موضوع پر ایک تقریر کی ۔ ان کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا:
Follow one and respect all. اس سیمینار کی ساری کارروائی انگریزی زبان میں ہوئی۔
3- نئی دہلی کی پی آئی او ٹی وی (PIO TV) کی ٹیم نے 26 مارچ 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو ر مسٹر کیدار ناتھ گپتا تھے۔ سوالات کا تعلق، دو مسئلوں سے تھا-‘اسلام میں جہاد کا حکم، اور اہانت رسول کی سزا، جواب میں بتایا گیا کہ اسلام میں اہانت رسول کوئی قابل سزا جرم نہیں ہے۔ جو آدمی اسلام کی یا رسول کی تو ہین کرے، وہ گویا کہ اسلام کی سچائی کے بارے میں مشتبہ ہے۔ ایسے آدمی کو دلائل کے ذریعے مطمئن کیا جائے گا، نہ کہ اُس کو سزا دی جائے گی۔ جہاد (بہ معنی قتال) قائم شدہ ریاست کی طرف سے دفاعی جنگ کا نام ہے۔ ریاست کی طرف سے دفاعی جنگ کے سوا کوئی اور جنگ اسلام میں نہیں۔
4- آل انڈیا ریڈیو (نئی دہلی) کے اسٹوڈیو میں 29 مارچ 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک پروگرام ریکارڈ کیا گیا۔ اس کا موضوع تھا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن سلوک
اس موضوع پر بولتے ہوئے صدر اسلامی مرکز نے حدیث اور سیرت رسول کی روشنی میں اظہار خیال کیا۔ 5- مسٹر اشوک کمار جرمن ریڈیو (نئی دہلی) نے 4 اپریل 2007 کو یوپی کا الیکشن اور مسلمان کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو لیا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ خواہ یوپی کا الیکشن ہو یا کوئی اور الیکشن ہر جگہ کے لیے ہماری پالیسی صرف ایک ہے، وہ یہ کہ مسلمان منفی ووٹنگ کا طریقہ چھوڑ دیں اور مثبت ووٹنگ کا طریقہ اختیار کریں۔ یہی
‹ Previous page Next page › Contents of August 2007 All issues