Al-Risala · September 2007 · page 23

Mohmmad Hassan Nadwi

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۷، صفحہ ۲۳

کے مقابلے میں آدمی کا اپنا حصہ ایک فی بلین سے بھی بہت زیادہ کم ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں حقیقت پسندی کا تقاضا یہ ہے کہ آدمی کے ہاتھ میں جب آئس کریم کا پیکٹ آئے تو وہ سرتاپا تواضع میں ڈھل جائے ۔ دوطرفہ احسان مندی کے جذبے سے اُس کی گردن جھک جائے۔ فخر اور گھمنڈ کا کوئی ذرہ بھی اس کے دل میں باقی نہ رہے۔

یہ صرف آئس کریم کا معاملہ نہیں۔ اس دنیا میں ہر چیز کا معاملہ یہی ہے۔ کوئی بھی چھوٹی یا بڑی چیز جس کو آدمی استعمال کرتا ہے، وہ اسی طرح انسان کے لیے ایک عالمی عطیہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک طرف فطری سپورٹ (natural support) اور دوسری طرف تہذیبی سپورٹ(civilizational support)، ان دونوں قسم کے عظیم سپورٹ کے ذریعے یہ ممکن ہوتا ہے کہ کوئی مرد یا عورت اس زمین پر آباد ہو اور اپنے لیے ایک کامیاب زندگی حاصل کر سکے۔

اس واقعے کا ادراک انسان کے لیے بے حد اہم ہے۔ اسی ادراک کے نتیجے میں انسان کے اندر وہ اعلیٰ صفت پیدا ہوتی ہے جس کو تواضع کہا جاتا ہے۔ یہی تواضع انسان کی اصل پہچان ہے۔ جس آدمی کے اندر تواضع نہیں ، وہ گویا کہ انسان بھی نہیں۔

لکھنؤ میں مولانا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز اسلامی کتابیں اور ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں:

Mohmmad Hassan Nadwi

Star Mobiles & Electronics, Shop No. 6, Sabzi Mandi, Sattya Market, Sector: 17, Lucknow (U.P.) 226016 Mobile: 09305356090, Email: mhcps@yahoo.com دعوتی مقصد کے لیے ماہ نامہ الرسالہ اور مولانا وحید الدین خاں کی کتابیں مفت حاصل کریں: Dr. Mohd. Aslam 3/1108, Dehradun Chawk Saharanpur-247 001, U.P. Mob. 9997153735, Email: dr_aslm@rediffmail.com

‹ Previous page Next page › Contents of September 2007 All issues

Printed page