Al-Risala · September 2007 · page 43

آڈیئل ازم کی ناکامی

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۷، صفحہ ۴۳

تاریخِ انسانی کا یہ ظاہر ہ بلا شبہ آج کا سب سے بڑا سوال ہے۔ اس سوال کی اطمینان بخش توجیہہ صرف با خدا کائنات کے نظریے میں موجود ہے۔ بے خدا کائنات کے نظریے کے تحت، اس ظاہرے کی کوئی اطمینان بخش توجیہہ کرنا سرے سے ممکن ہی نہیں۔

اس طرح کی مثالیں واضح طور پر ثابت کرتی ہیں کہ بے خدا کائنات کے نظریے میں ایک بہت بڑا خلا موجود ہے، وہ یہ کہ اس نظریے کو ماننے کی صورت میں ایک انتہائی با معنی کائنات ایک انتہائی بے معنی انجام پر ختم ہوتی ہوئی نظر آتی ہے۔

دوسری طرف، با خدا کائنات کا نظریہ اس نقص سے مکمل طور پر خالی ہے۔ با خدا کائنات کے نظریے کو ماننے کی صورت میں یہ ہوتا ہے کہ با معنی کائنات کا انجام ایک انتہائی با معنی مستقبل پر منتہی ہوتا ہے۔ یہ واقعہ، با خدا کائنات کے نظریے کے حق میں ایک ایسی دلیل کی حیثیت رکھتا ہے جو عقل اور منطق کو پوری طرح مطمئن کرنے والا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2007 All issues

Printed page