Al-Risala · March 2008 · page 27

ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۸، صفحہ ۲۷

امت میں شامل ہونا چاہیے، وہ اس کے بارے میں خدا کی شرط کو پورا کرے۔ وہ شرط یہ تھی کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوتی مہم میں اپنے وقت اور اپنے مال اور اپنی توانائی کو پوری طرح لگا دینا۔ پیغمبر اسلام کے معاصر اہل ایمان نے اس شرط کو پورا کیا، اس لیے وہ اصحاب رسول قرار پائے۔ موجودہ زمانے میں دوبارہ دعوت الی اللہ کے نئے امکانات کھلے ہیں۔ اب دوبارہ وہی صورت حال پیدا ہوگئی ہے کہ کچھ لوگ اٹھیں اور جدید مواقع دعوت کو استعمال کرکے دین خداوندی کے پیغام کو سارے عالم تک پہنچادیں۔ یہی وہ عالمی دعوتی کام ہے جس کو حدیث میں عظیم ترین شہادت قرار دیا گیا ہے۔ اصحاب رسول کو یہ درجہ مطلوب عمل کے ذریعے حاصل ہوا تھا، اسی طرح اخوان رسول کو بھی اخوان رسول کا یہ درجہ مطلوب عمل کے ذریعے حاصل ہوگا۔ عمل کے بغیر نہ اصحاب رسول، اصحاب رسول بنے تھے، اور نہ اب یہ ممکن ہے کہ کوئی گروہ مطلوب عمل کے بغیر اخوان رسول کا درجہ حاصل کرلے۔ اخوان رسول تاریخ کا آخری خدائی اعزاز ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس حقیقت کو سمجھیں اور اپنی توانائیوں کو نصرت خداوندی کے اس مشن میں لگا کر خدا کے یہاں تاریخ کا عظیم انعام حاصل کریں۔

ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن

ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہو رہا ہے ۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرچول مسیج (The Spiritual Message) ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے:

دی اسپرچول مسیج، فی کاپی :- 15 روپے، سالانہ :- 165 روپے ۔

خط و کتابت کا پتہ ہے:

The Spiritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)

Tel.: 28341654/28346079/2821 8609, Fax: 2823 6323 Email: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in

‹ Previous page Next page › Contents of March 2008 All issues

Printed page