Al-Risala · March 2008 · page 29

گلوبل وارمنگ یا ڈوائن وارننگ

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۸، صفحہ ۲۹

دریاؤں میں پانی مسلسل اس لئے رہتا ہے کہ پہاڑوں کی برف پگھل کر دھیرے دھیرے چشموں کی صورت میں سال بھر اوپر سے نیچے آتی رہتی ہے اور دریاؤں میں شامل ہوتی رہتی ہے۔ لیکن جب پہاڑوں کی برف پگھل کر ختم ہو جائے گی تو فطری طور پر دریاؤں کا پانی بھی خشک ہو جائے گا۔ دوسری طرف یہ سارا پانی سمندروں میں جا کر مل جائے گا اور تمام میٹھا پانی کھاری پانی بن جائے گا۔ اس کے بعد سمندروں میں اگر چہ بہت پانی ہوگا لیکن سخت کھاری ہونے کی بنا پر یہ پانی نہ آب پاشی کے قابل ہوگا اور نہ پینے کے قابل۔ گویا کہ وہی صورتِ حال عالمی سطح پر پیدا ہو جائے گی جس کی تصویر اٹھارھویں صدی کے شاعر کولرج (Coleridge) نے اپنی ایک نظم میں ان الفاظ میں کھینچی تھی: Water water everywhere Nor a drop to drink خدا کے پیغمبر برابر یہ بتاتے رہے کہ موجودہ دنیا ابدی نہیں ہے۔ اس کا مسلسل کاؤنٹ ڈاؤن (countdown) ہورہا ہے۔ ایک وقت آئے گا جب کہ وہ اپنی عمر پوری کر کے ختم ہو جائے گی۔ تمام قرائن بتا رہے ہیں کہ اب یہ کاؤنٹ ڈاؤن بہت جلد اپنے آخری نمبر پر پہنچنے والا ہے۔ بیسویں صدی کے سائنس دانوں نے ضابطۂ ناکارگی (Law of Entropy) کو دریافت کرکے بتایا تھا کہ دنیا کی انرجی مسلسل ختم ہورہی ہے۔ اس عمل کو واپسی کی طرف لوٹایا نہیں جاسکتا۔ اس لئے یہ یقینی ہے کہ ایک مقرر مدت کے بعد موجودہ دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اب اکیسویں صدی کے سائنس داں اپنی تازہ تحقیقات کے مطابق، بتا رہے ہیں کہ اب خاتمے کی یہ مدت بہت زیادہ قریب آچکی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ مدت 10 سال یا 20 سال سے بھی کم ہو۔

یہ بات جو میڈیا میں گلوبل وارمنگ(global warming) کے عنوان سے آ رہی ہے، وہ دراصل ڈوائن وارننگ (divine warning) ہے۔ یہ خالق کی طرف سے اس بات کا اعلان ہے کہ خالق کے منصوبے کے مطابق، اب دنیا کی مقرر مدت پوری ہو چکی ، دنیا کی مقرر مدت کا پہلا دور (first phase) ختم ہو چکا۔ اب بہت جلد یہ ہونے والا ہے کہ موجودہ دنیا کو ختم کر کے اس کی عمر

‹ Previous page Next page › Contents of March 2008 All issues

Printed page