Al-Risala · March 2008 · page 30

گلوبل وارمنگ یا ڈوائن وارننگ

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۸، صفحہ ۳۰

کا دوسرا دور (second phase) شروع کیا جائے۔ پہلا دور ٹسٹ کے لیے تھا اور ٹیمپریری تھا۔ دوسرا دور انجام کے لیے ہے اور ابدی ہوگا۔

موجودہ دنیا میں انسان کو عمل کی آزادی دی گئی تھی۔ یہ آزادی کسی استحقاق کی بنا پر نہ تھی، بلکہ وقتی طور پر صرف امتحان کے لیے تھی۔ یہ اس لیے تھی تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کون آزادی کا صحیح استعمال کرتا ہے اور کون اس کا غلط استعمال کرتا ہے۔ فطرت کے نظام کے تحت ہر عورت اور مرد کا ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے۔ اگلے مرحلہ حیات میں یہ ریکارڈ خالق کے سامنے پیش ہوگا۔ جس شخص کا ریکارڈ یہ بتائے گا کہ اس نے اپنی آزادی کا صحیح استعمال کیا، اس کو اس کا خالق جنت میں جگہ دے گا، جہاں وہ ابدی طور پر راحت اور مسرت کی زندگی گزارے گا۔ قرآن کے الفاظ میں، ایسے لوگ جنت الفردوس میں جگہ پائیں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے (الکہف : 108-107)۔ اس کے برعکس، جن لوگوں کا ریکارڈ بتائے گا کہ انھوں نے اپنی آزادی کا غلط استعمال کیا، ان کو خالق کے فیصلے کے تحت جہنم میں داخل کر دیا جائے گا، جہاں پیغمبر مسیح کے الفاظ میں وہ ابدتک غم اور حسرت کی زندگی گزاریں گے :

There will be wailing and weeping for all eternity (Matthew 13:42)

اب آخری وقت آگیا ہے کہ سارے مرد اور عورت جاگ اٹھیں۔ وہ اپنا محاسبہ (introspection) کریں ۔ وہ اگلے مرحلہ حیات میں کامیاب زندگی حاصل کرنے کو اپنا واحد کنسرن بنائیں ۔ ہر عورت اور مرد کو جاننا چاہیے کہ موجودہ دنیا میں ان کو جو چانس ملا تھا، وہ پہلا اور آخری چانس تھا، اس کے بعد کوئی دوسرا چانس انھیں ملنے والا نہیں۔ موجودہ گلوبل وارمنگ بتا رہی ہے کہ — اب لوگوں کے لیے پوائنٹ آف نورٹرن (point of no return) آچکا ہے۔ ملے ہوئے موقع کو استعمال کر لیجیے، اس سے پہلے کہ اس کو استعمال کرنے کا وقت ہی ختم ہو جائے اور پھر نہ موجودہ دنیا کی طرف واپسی کا امکان ہو اور نہ اگلی دنیا میں عمل کرنے کا امکان۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2008 All issues

Printed page